متحدہ کے 2کارکن 90دن کی نظربندی پر رینجرزکے حوالے

متحدہ کے 2کارکن 90دن کی نظربندی پر رینجرزکے حوالے

کراچی (اسٹاف رپورٹر)انسداد دہشت گردی کی عدالت نے ٹارگٹ کلنگ میں کے الزام میں گرفتار کئے گئے ایم کیوایم کے دوکارکنا ن کو 90 دن کی نظر بندی پر رینجرز کے حوالے کردیاہے ۔ رینجرز نے لیاقت آباد سے گرفتار کیے گئے دوملزمان جاوید کاتیا اور محمد امیر عرف میرو کو انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیش کیا ۔رینجرز رائع کے مطابق جاوید کاتیا قتل کی متعدد وارداتوں میں شامل ہے جبکہ محمد امیر عرف میرو جنوبی افریقہ سے چلائے جانے والے ٹارگٹ کلرز گروپ کا سرغنہ ہے۔ دوران سماعت ملزمان کے وکلا نے ملزمان سے ملنے کی اجازت مانگی جس کی رینجرز لاآفیسر نے مخالفت کی جبکہ انسداد دہشت گردی کی عدالت نے صحافی اور دہرے قتل کے الزام میں گرفتار ملزم ذیشان حیدر کے جسمانی ریمانڈ میں چودہ دن کی توسیع کردی ہے

مزید : کراچی صفحہ اول


loading...