ڈاکٹر عاصم کیخلاف کرپشن کی تحقیقات کا دائرہ مزید وسیع ہو گیا

ڈاکٹر عاصم کیخلاف کرپشن کی تحقیقات کا دائرہ مزید وسیع ہو گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان ڈینٹل کونسل نے ڈاکٹر عاصم سے متعلق تمام فائلوں تک وفاقی محتسب ادارے (نیب)کو رسائی دے دی جب کہ تحقیقاتی ٹیم نے کئی اہم ریکارڈ قبضے میں لے لئے۔ذرائع کے مطابق پیپلزپارٹی کے اہم رہنما اور سابق صدر آصف علی زرداری کے قریبی ساتھی ڈاکٹر عاصم کے خلاف دہشت گردوں کی مالی معاونت اور کرپشن کی تحقیقات کا دائرہ مزید وسیع ہوگیا ہے اور نیب کی تین رکنی ٹیم تحقیقات کے لئے کراچی سے اسلام آباد پہنچ گئی ہے جہاں پاکستان میڈیکل ڈینٹل کونسل نے تحقیقاتی ٹیم کو ڈاکٹرعاصم کی فائلوں تک رسائی دے دی۔ ذرائع کے مطابق نیب نے ڈاکٹرعاصم کی جانب سے اپنے میڈیکل کالجز کو ناجائز فائدہ پہنچانے کے حوالے سے کئی اہم دستاویزات قبضے میں لے لیں جب کہ ڈاکٹر عاصم کے دور میں پی ایم ڈی سی میں کرپشن اور بے ضابطگیوں کے حوالے سے بھی نیب نے چھان بین شروع کردی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ نیب ڈاکٹر عاصم کے دور میں پی ایم ڈی سی کے سابق رجسٹرار ڈاکٹرندیم اکبرکے ریکارڈ کی پہلے ہی چھان بین کرچکی ہے۔واضح رہے کہ پیپلزپارٹی کے رہنما ڈاکٹر عاصم حسین دہشت گردوں کی مالی معاونت اور کرپشن کے الزام میں 90 روزہ جسمانی ریمانڈ پر رینجرز کی تحویل میں ہیں۔