متحدہ کے وفد کا گلستان جوہر میں مٹی کا تودہ گرنے کے مقام کا دورہ

متحدہ کے وفد کا گلستان جوہر میں مٹی کا تودہ گرنے کے مقام کا دورہ

کراچی(اسٹاف رپورٹر)کراچی کے علاقیگلستان جوہر بلاک 1میں جھگیوں پر مٹی کا تودہ گرنے کے افسوسناک واقعہ کی اطلاع ملتے 58ہی رات گئے ایم کیوا یم رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینر سید شاہد پاشا ، اراکین رابطہ کمیٹی امین الحق ، محمد حسین ، حق پرست ارکان قومی صوبائی اسمبلی مزمل قریشی ، فیصل سبزواری اور ارتضیٰ فاروقی کے ہمراہ گلستان جوہر بلاک نمبر 1میں واقع جائے حادثہ کا ہنگامی طورپر دورہ کیا اور امدادی کاموں کا جائزہ لیا ۔ رابطہ کمیٹی کے ارکان نے مٹی کے تودے گرنے کے نتیجے میں خواتین ، بچوں سمیت متعدد قیمتی جانوں کے ضیائع پر دلی افسوس کا اظہار کرتے ہوئے انتظامیہ سے مطالبہ کیا کہ مٹی کے تودے تلے دبے افراد کو فوری طورپر نکالنے کیلئے انتظامیہ ہیوی مشینری کا استعمال کرے تاکہ ملبے تلے دبے متعدد افراد کو فوری طورپر بحفاظت باہر نکالا جاسکے۔ رابطہ کمیٹی کے ارکان نے وزیراعلیٰ سندھ ، صوبائی وزیر بلدیات ناصر حسین شاہ ، کمشنر کراچی سے مطالبہ کیا کہ مٹی تودے تلے دبے لاپتہ کو نکالنے کیلئے کاروائی تیز کی جائے،انہوں نے صوبائی حکومت سے مطالبہ کیا کہ کسی بھی ہنگامی حالات سے نمٹنے کیلئے صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ سیل فوری بحال کیا جائے ۔

مزید : کراچی صفحہ اول


loading...