ضمنی الیکشن کمیشن نے کامیاب اور ناکام امیدواروں سے اخراجات کی تفصیل طلب کر لی

ضمنی الیکشن کمیشن نے کامیاب اور ناکام امیدواروں سے اخراجات کی تفصیل طلب کر ...

اسلام آباد( آن لائن اے این این )الیکشن کمیشن نے پنجاب کے ضمنی الیکشن کے امیدواروں کی جانب سے اخراجات کی تفصیل فراہم کرنے تک کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری نہ کرنے کا فیصلہ،کامیاب اور ناکام امیدواروں سے گوشوارے طلب کر لئے۔ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن نے لاہور اور اوکاڑہ کے ضمنی الیکشن کے کامیاب اور ناکام امیدواروں کو فوری طور پر انتخابی اخراجات کے گوشوارے جمع کرانے کی ہدایت کی ہے ،گوشوارے جمع کرانے کے بعد کامیابی کے نوٹی فکیشن جاری کیے جائیں گے۔الیکشن کمیشن حکام کے مطابق جیتنے والے کسی امیدوار نے خراجات کے گوشوارے جمع نا کرائے تو اس کا نوٹی فکیشن روک لیا جائے گا جبکہ گوشوارے جمع نہ کرانے والے ناکام امیدواروں کو آئندہ الیکشن لڑنے سے نااہل قرار دیا جائیگا۔ضمنی الیکشن میں قومی اسمبلی کے امیدوار کے لیے انتخابی اخراجات کی حد پندرہ لاکھ روپے جبکہ صوبائی امیدوار کیلیے دس لاکھ مقرر کی گئی تھی ، انتخابی مہم کے دوران بعض امیدواروں نے مخالف امیدواروں کے خلاف زیادہ اخراجات کی تحریری شکایات کی تھیں جس پر الیکشن کمیشن نے انہیں نوٹس جاری کر رکھے ہیں۔حکام کے مطابق زیادہ اخراجات کے الزامات ثابت ہونے پرایسے امیدواروں کو نااہل قرار دیا جا سکتا ہے۔

مزید : کراچی صفحہ اول


loading...