اپٹما حکومتی عدم توجہی کے باعث آج ملک بھر میں یوم سیاہ منائے گی

اپٹما حکومتی عدم توجہی کے باعث آج ملک بھر میں یوم سیاہ منائے گی

لاہور(کامرس رپورٹر)آل پاکستان ٹیکسٹائل ملز ایسوسی ایشن (اپٹما) نے توانائی بحران، ٹیرف میں اضافے، بڑھتی ہوئی پیداواری لاگت اور حکومتی عدم توجہی کے باعث آج کو ملک بھر میں یوم سیاہ منائے گی۔اپٹما پنجاب کے تر جمان کا کہنا ہے کہ ٹیکسٹائل سیکٹر کو درپیش مسائل کے باعث25 فیصد صنعتیں بند ہو چکی ہیں اور بقیہ صنعتیں 3سے 2 شفٹوں پر کام کرنے پر غورکررہی ہیں۔ حکومت کی جانب سے وعدہ کیاگیا تھا کہ ٹیکسٹائل سیکٹر کے مسائل کو فوری طورپر حل کرنے کے لیے پیکیج کا اعلان کیا جائے گا تاہم ابھی تک حکومت کا کوئی اعلان سامنے نہیں آیا۔ترجمان کے مطابق پاکستان میں کاٹن یارن کی درآمد پر ڈیوٹی کی شرح محض5 فیصدہے جبکہ بھارت میں 28 فیصد اور ترکی میں یہ شرح 25 فیصد ہے۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ حکومت مقامی صنعت کو تحفظ دینے کے لیے 25 فیصدکی شرح سے ریگولیٹری ڈیوٹی عائدکریانہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ مقامی انڈسٹری کو عالمی مارکیٹ میں خطے کے دیگر ممالک کا مقابلہ کرنے کے قابل بنایا جائے تاکہ برآمدات میں اضافہ ہو سکے۔

مزید : کراچی صفحہ اول


loading...