تخت بھائی ،ایاز صادق کی کامیابی کی خوشی میں لیگی کارکنوں کا جشن

تخت بھائی ،ایاز صادق کی کامیابی کی خوشی میں لیگی کارکنوں کا جشن

بخشالی (نمائندہ پاکستان ) ایاز صادق کی فتح کی خوشی میں تخت بھائی میں مسلم لیگ ن کے کارکنان کا جشن، جیت کی خوشی میں مٹھایاں تقسیم، کارکنوں کا ڈھول کی تھاپ پر رقص، تفصیلات کے مطابق تخت بھائی میں مسلم لیگ ن کے کارکنان نے لاہور کے حلقہ این اے 122میں ہونے والے ضمنی انتخابات میں مسلم لیگ ن کے امیدوار ایاز صادق کی جیت کی خوشی میں جشن منایا اور مٹھایاں تقسیم کیں، اس موقع پر مسلم لیگ ن کے مرکزی کونسل ممبر حاجی عبدالسلام خان نے کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پارٹی قائد اور وزیراعظم پاکستان میاں نواز شریف خیبرپختونخوا کے مسلم لیگ ن کے کارکنان کو توجہ دیں اور ان کی حوصلہ افرائی کریں تو یقنی بات ہے کہ خیبرپختونخوا میں آئندہ حکومت مسلم لیگ ن کی ہوگی، پختونخوا کے کارکنان اپنے قائد کی سرپرستی اور توجہ کے طلب گارہیں، انہوں نے وزیراعظم میاں نواز شریف سے مطالبہ کیا کہ وہ اپنی مصروف میں سے وقت نکال کرمردان کا دورہ کریں اور یہاں پر ترقیاتی پیکچز کا اعلان کریں تاکہ لاہور کی طرح مردان بھی مسلم لیگ ن کا گڑھ بن سکے، حاجی عبدالسلام خان کا مزید کہنا تھا کہ ایاز صادق کی جیت دراصل مسلم لیگ ن کے اوپر عوام کے اعتماد کی مظہر ہے ، دھندلی کا واویلاکرکے 126 دن تک قوم کا وقت ضائع کرنے والے اب عوام سے معافی مانگیں اور آئندہ احتجاجی سیاست سے تائب ہو کر اپنے صوبے میں عوام کی خدمت کریں، اس موقع پر مسلم لیگ ن کے رہنما محمداسلام خان، حاجی ایاز خان، ستار خان، شفیق خان، رحمت گل، ملک معذول خان، حبیب اللہ ، محمدرفیق خان، شیرعلی سید اور گل شاد حاجی نے بھی کارکنوں سے خطاب کیا اور تاریخی فتح پر کارکنان کو مبارکباد پیش کی۔

مزید : پشاورصفحہ اول


loading...