کوہاٹ میں اشتہاریوں اور غیر ملکیوں کیخلا ف کارروائی 27 گرفتار

کوہاٹ میں اشتہاریوں اور غیر ملکیوں کیخلا ف کارروائی 27 گرفتار

کوھاٹ (بیورو رپورٹ) کوہاٹ کی علاقائی سیکیورٹی کیلئے خطرہ بننے والے غیر ملکیوں اور مطلوب اشتہاریوں سمیت ستائیس افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کوہاٹ محمد صہیب اشرف کی خصوصی ہدایت پر محرم الحرام میں امن و امان برقرار رکھنے اور کسی بھی خطرے کے پیش نظرمقامی پولیس نے ضلع بھر میں جوگرینڈ سرچ آپریشن شروع کر رکھا ہے اسی آپریشنل کاروائیوں میں تھانہ چھاؤنی،استرزئی،بلی ٹنگ ،گمبٹ،لاچی اور جرما پولیس نے سفری دستاویزات کے بغیر مختلف علاقوں میں غیر قانونی طورپرروپوش آٹھ افغان باشندوں جان محمد ،فضل رفیق،غنچہ گل،رفیق خان،حکمت شاہ،دلدار،ولی گل اور محمد گل کو حراست میں لیکر انکے خلاف ایمیگریشن قوانین کی14فارن ایکٹ کے تحت مقدمات درج کرلئے گئے ہیں۔اسی طرح شہر اور مضافاتی علاقوں میں چھاپہ مار کاروائیوں کے دوران پولیس نے سیکیورٹی فورسزپر حملوں،قتل ،اقدام قتل اور دیگر سنگین نوعیت کے مقدمات میں مطلوب نو اشتہاری مجرمان اعظم خان،محمد ہاشم ساکنان ڈھوک شریف بلی ٹنگ،محمد جمیل،عمر خنان ساکنان اغورزندی لاچی،شفیق علی،ظفر علی،فہیم علی،مبشر علی اورسہیل علی ساکنان مرئی پایاں کو گرفتار کرکے مختلف تھانوں میں بندکر دیا ہے۔آپریشن کے دوران پولیس نے مختلف علاقوں میں کرایہ کے گھروں کی چیکنگ کے حوالے سے اٹھائے گئے اقدامات کا جائزہ لیا اور بار بار تنبیہ کے باوجود متعلقہ تھانوں میں کرایہ داروں کی رجسٹریشن نہ کرانے والے دس افراد نور محمد،ریشم گل،اسلام بادشاہ،خالد جان،سلیم،امجد،سعید،جہانزیب،شعیب اور یوسف کے خلاف تحفظ مکانات ایکٹ کی خلاف ورزی میں قانونی کاروائی عمل میں لائی گئی ہے اور خلاف ورزی کے مرتکب ان افراد کوگرفتار کرکے جیل بھیج دیا گیا ہے جن میں مکانات کے مالکان اور رہائش پزیرکرایہ داربھی شامل ہیں۔

مزید : پشاورصفحہ اول


loading...