خیبر پختونخوا اسمبلی کی خصوصی کمیٹی برائے آبنوشی کا اجلاس

خیبر پختونخوا اسمبلی کی خصوصی کمیٹی برائے آبنوشی کا اجلاس

پشاور( پاکستان نیوز)خیبر پختونخوا اسمبلی کی خصوصی کمیٹی برائے آبنوشی کا ایک اجلاس منگل کے روز صوبائی سنےئر وزیر برائے صحت شہرام خان تراکئی کی زیر صدارت اسمبلی سیکرٹریٹ پشاور کے کانفرنس روم میں منعقد ہوا۔اجلاس میں ارکان صوبائی اسمبلی عبدالکریم،بابر سلیم اور محمد شیراز کے علاوہ متعلقہ محکمو ں کے حکام نے شرکت کی۔اجلاس میں صوبے کے مختلف علاقوں میں پینے کے صاف پانی کی فراہمی کیلئے ٹیوب ویلوں کی تنصیب اور ان کیلئے فنڈز کے اجراء اور اس پر تعینات کئے گئے کلاس فور ملازمین اور انکی ڈیوٹی کی نوعیت اور دیگر امور زیر بحث لائے گئے۔اجلاس میں متعلقہ محکموں کے حکام سے کہا گیا کہ آبنوشی کے منصوبوں کے بارے میں کمیٹی کے آئندہ اجلاس میں تفصیلات فراہم کی جائیں۔اجلاس میں متعلقہ محکمے کے حکام کو یہ بھی ہدایت کی گئی کہ ٹیوب ویلوں پر بھرتی شدہ افراد کو ملازمت کی فراہمی کے طریقہ کار کے بارے میں بھی آئندہ اجلاس میں رپورٹ فراہم کی جائے۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ متعلقہ ارکان صوبائی اسمبلی اب تک شروع کردہ واٹر سپلائی سکیموں کاموقع پر جاکر معائنہ کریں اور مجوزہ واٹر سپلائی سکیموں میں حائل رکاوٹوں کی موقع پر نشاندہی کرکے کمیٹی کے آئندہ اجلاس میں اپنی سفارشات پیش کریں۔کمیٹی نے محکمہ آبنوشی کے حکام سے کہا کہ وہ ٹیوب ویلوں پر مقامی افراد کو ملازمت فراہم کریں تاکہ مقامی سطح پر آبنوشی کے سکیموں کو فعال اورعوام کو بروقت پینے کے صاف پانی سے مستفید کیا جا سکے۔کمیٹی نے اس سلسلے میں ایک سب کمیٹی بھی تشکیل دی جو کہ متعلقہ امور سے متعلق سفارشات مرتب کرے گی

مزید : پشاورصفحہ اول


loading...