موجودہ بے انصافی پر مبنی ناقص نظام کی وجہ سے معاشرہ بد امنی اور ظلم کا شکار ہے ،مولانا سمیع الحق

موجودہ بے انصافی پر مبنی ناقص نظام کی وجہ سے معاشرہ بد امنی اور ظلم کا شکار ہے ...

بٹ خیلہ ( بیورو رپورٹ )جمعیت علماء اسلام (س) کے مرکزی امیر مو لانا سمیع الحق نے کہا ہے کہ موجودہ بے انصافی پر مبنی ناقص نظام کی وجہ سے ہمارا معاشرہ بد امنی اور ظلم و زیا دتی کا شکار ہے جبکہ حکمرانوں کی غلط پالیسیوں اور پرا ئی لڑائی اپنے گھر لانے سے ملک و قوم حالت جنگ میں ہے روزانہ دھماکے خود کش اور ڈورن حملے ہو رہے ہیں سوات جیسے پرامن علاقے میں نا اہل حکمرانوں کی لگائی آگ اب خیبر ایجنسی وزیر ستان اور کرا چی تک پھیل گئی ہے۔ان خیالات کا اظہار انھوں نے گذشتہ روز خاربٹ خیلہ میں جے یو آئی (س) کے صو بائی نائب صدر حاجی رحیم اللہ خان چیئر مین کے بھتیجے سلیم اختر مرحوم کی فاتحہ خوانی کے موقع پر اجتماع سے خطاب کر تے ہو ئے کیا ،جمعیت کے صو بائی امیر مولانا یوسف شاہ اور جامعہ حقانیہ سے فارغ التحصیل مقا می علماء کرام بھی کثیر تعداد میں اس مو قع پر مو جودتھے ۔مو لانا سمیع الحق نے بے گناہ سلیم اختر کے قتل کی مذمت کی اور مقامی انتظامیہ سے تمام ملزمان کی گر فتاری کا مطالبہ کیا انھوں نے مر حوم کی مغفرت درجات کی بلندی اور لوا حقین کے صبر جمیل کیلئے دعا کی ۔

مزید : پشاورصفحہ اول


loading...