3793.873ملین روپے لاگت کے ایک پراجیکٹ کی منظوری

3793.873ملین روپے لاگت کے ایک پراجیکٹ کی منظوری

پشاور( پاکستان نیوز)صوبائی ترقیاتی ورکنگ پارٹی(PDWP) کے ایک ا جلاس میں منگل کے روز3793.873ملین روپے لاگت کے ایک پراجیکٹ کی منظوری دے دی گئی۔اجلاس کی صدارت ایڈیشنل چیف سیکرٹری ،چیف سیکرٹری خیبر پختونخواڈاکٹر حامد اویس آغا نے کی جس میں اس کے ممبران سیکرٹری منصوبہ سازی و ترقی سید ظفر علی شاہ اور متعلقہ انتظامی سیکرٹریز نے بھی شرکت کی۔ اجلاس میں صوبے کی ترقی کے لئے زراعت اور بلدیات کے محکموں سے متعلق دو پراجیکٹس پر غور و خوض کرتے ہوئے ایک پراجیکٹ کی منظوری دی گئی جبکہ غیر موزوں ڈیزائن کے باعث ایک پراجیکٹ کو موخر کر دیا گیا۔زراعت کے شعبے میں منظور ہونے والا پراجیکٹ’’ خیبر پختونخوا میں انصاف فوڈ سیکیورٹی پروگرام ‘‘ہے

مزید : پشاورصفحہ اول


loading...