بونیر ،پولیس اہلکاروں کے قتل میں ملوث دہشتگرد ہلاک ،ساتھی زخمی

بونیر ،پولیس اہلکاروں کے قتل میں ملوث دہشتگرد ہلاک ،ساتھی زخمی

بونیر (ڈسٹرکٹ رپورٹر )تھانہ پیربابا کے حوالدار گلزار کو قتل اور سپاھی اول زیب کو زخمی کرنے والے مبینہ پانچ حملہ اوروں میں سے ایک شرپسند عظمت ولد عمر گل سکنہ نربٹول کو رات گئے پولیس مقابلہ میں ھلاک جبکہ ایک اور شرپسند کو زخمی کردیا گیاہے جس کو ساتھی شرپسند رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھاکر ساتھ لے جانے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔تاھم انکا پیچچھا کیاجائیگااور شرپسندوں کو ھر حال میں گرفتار کیاجائے گا۔پولیس پر حملہ کے بعد ڈی پی او کی نگرانی میں ایس ڈی پی اور علام احد اور ایس ایچ او تھانہ پیر بابا نے بھاری نفری کے ساتھ پولیس نے پورے علاقے کو سیل کرکے سرچ اپریشن شروع کیا۔اور بمقام بلوخان امنا سامنا ہونے پر شرپسندوں نے پولیس پارٹی پر فائرنگ کی تو پولیس نے جوابی کاروائی کی ۔ڈی پی او سید خالد ھمدانی نے انے دفتر میں صحافیوں کوبریفنگ دیتے ہوئے دعویٰ کیاہے کہ علاقے میں شرپسندوں کو کسی صورت بھی کاروائیاں کرنے نہیں دینگے اور سیکورٹی انتظامات کا از سر نو جائزہ لے کر عوام کی جان اور مال کی تحفظ کو ھر قیمت پر یقینی بنایا جائیگا۔پولیس مقابلہ میں مارے جانے والے شر پسند کے بارے میں انھوں نے بتایا ہے کہ وہ شرپسند کمانڈر عزیز الرحمان کا قریبی ساتھی تھے اور بونیر پولیس سمیت کاونٹر ٹیریرزم ڈیپارٹمنٹ کو دھشت گردی کے سنگین مقدمات میں مطلوب تھے۔انھوں نے علاقہ عوام سے کہاہے کہ وہ کسی طرح سے بھی خوف کا شکار نہ ہو اور دیرپا امن کے قیام کے لئے پولیس کے ساتھ بھرپور تعاون کرے۔

مزید : پشاورصفحہ اول


loading...