توہین عدالت کی درخواست پر ڈی جی پی ایچ اے سے حکم پر عملدرآمد کی رپورٹ طلب

توہین عدالت کی درخواست پر ڈی جی پی ایچ اے سے حکم پر عملدرآمد کی رپورٹ طلب

لاہور(نامہ نگار خصوصی )لاہورہائیکورٹ نے توہین عدالت کی درخواست پر ڈی جی پی ایچ اے میاں شکیل احمد سے 17نومبر تک عدالتی حکم پر عملدرآمد کی رپورٹ طلب کرلی ہے۔جسٹس عائشہ اے ملک نے شیرمحمد کی درخواست پر سماعت کی۔ درخواست گزارکے وکیل نے موقف اختیارکیا کہ اس کا ساڑھے تین مرلے کا گھر سمن آباد پارک کے قریب واقع ہے۔ پی ایچ اے نے اس کے مکان پر اپنی ملکیت کا دعویٰ کرتے ہوئے گھر کے کچھ حصے پر قبضہ کرلیا ہے۔پی ایچ اے کی جانب سے وقاراے شیخ ایڈووکیٹ پیش ہوئے۔انہوں نے عدالت کو یقین دہانی کروائی کہ عدالتی حکم پر جلدعملدرآمد کردیاجائے گا۔

عملدرآمد رپورٹ

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر


loading...