محرم کے جلوسوں کو چار دیواری تک محدود کیاجائے،احمد لدھیانوی

محرم کے جلوسوں کو چار دیواری تک محدود کیاجائے،احمد لدھیانوی

لاہور ( نمائندہ خصوصی )اہلسنت والجماعت کے سربراہ علامہ محمد احمدلدھیانوی نے کہاکہ نیشنل ایکشن پلان کے تحت محرم الحرام میں تمام جلسے جلوسوں کو چاردیواری تک محدود کیا جائے،نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد پر حکومت کا غیر جانبدارانہ رویے محرم میں واضح ہوجائے گا،کھلے عام شاہراؤں پر خنجربردار جلوس مذہبی منافرت کا باعث بنتے ہیں،مجلسوں میں تقاریرکی سخت مانیٹرنگ کی جائے ،گستاخی کرنے والوں کو نشان عبرت بنایا جائے،پیمرا میڈیا پرجاری پروگرامز کے لیے قانون سازی کرے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا نمائندگان سے گفتگوکرتے ہوئے کیا،مزید انہوں نے کہاکہ اب تک نیشنل ایکشن پلان کے مطابق جو فیصلے کیے گئے ہم نے تحفظات کے باوجود نہ صرف تسلیم کیے بلکہ ان کی کامیابی کے لیے کوششیں بھی کیں ہیں،مذہب کے نام پر جاری دہشت گردی اور فرقہ بندی کی اصل وجوہ مقدس شخصیات کی توہین ہے۔

لدھیانوی

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر


loading...