شہبازشریف کی جسٹس (ر) جاوید اقبال مرحوم کی رہائشگاہ گلبرگ آمد،اہل خانہ سے تعزیت،فاتحہ خوانی
لاہور(جنرل رپورٹر)وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف علامہ اقبالؒ کے بیٹے جسٹس (ر) جاوید اقبال مرحوم کی رہائشگاہ گلبرگ گئے اورمرحوم کی اہلیہ جسٹس(ر) ناصرہ جاوید اقبال اوراہل خانہ سے تعزیت کی۔ وزیراعلیٰ نے مرحوم جاوید اقبال کے ایصال ثواب اوردرجات کی بلندی کیلئے فاتحہ خوانی کی۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ جاوید اقبال مرحوم ایک سچے اور محب وطن پاکستانی تھے اورمرحوم کی پاکستان کیلئے خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔