محرم الحرام میں 12علما ء کی تقریر، 15علماء کے اسلام آباد داخلے پر پابندی عائد

محرم الحرام میں 12علما ء کی تقریر، 15علماء کے اسلام آباد داخلے پر پابندی عائد

اسلام آباد(کرائم رپورٹر)محرم الحرام سیکورٹی کے پیش نظر 12علمائے کرام کی تقریر پر دو ماہ کے لئے پابندی لگادی گئی جبکہ 15علماء کے اسلام آباد میں داخلے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے معتبر ذرائع کے مطابق پابندی کے احکامات ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کیپٹین (ر) مشتاق احمد کی جانب سے جاری کئے گئے اس حوالے سے ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ جن دیوبند مسلک کے نو علماء کرام کے اسلام آباد داخلے پر پابند ی ہوگی ان میں مولانا اورنگزیب فاروقی ، خادم حسین ڈھلوں ، مولانا مسعود الرحمن عثمانی بھی شامل ہیں ،مولانا معاویہ اعظم ، مولنا محمد الیاس جبکہ شیعہ مسلک کے علامہ افتخار نقوی ، علامہ غضنفر تونسوی اور علامہ مظفر نجفی اوردیگر شامل ہیں جبکہ دیوبند مسلک کے پانچ اہل تشیع کے پانچ اور بریلوی مسلک کے سو علماء کے تقریروں پر پابندی عائد کی گئی ہے ۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر


loading...