فیس بک اکاؤنٹ ہیک کرکے جنسی حراسا ں کرنیوالا تین رکنی گروہ گرفتار

فیس بک اکاؤنٹ ہیک کرکے جنسی حراسا ں کرنیوالا تین رکنی گروہ گرفتار

اسلام آباد(کرائم رپورٹر)ایف آئی اے اسلام آباد نے فیس بک اکاؤنٹ ہیک کرکے جنسی حراسا ں کرنے والا تین رکنی گروہ گرفتار کرلیا ، معتبر ذرائع کے مطابق ملزمان بلال حسین ،ذوالقرنین اور جاوید جن کا تعلق سرگودہا سے بتایا جاتاہے ان میں سے ایک ملزم ذوالقرنین غیر قانونی طورپر انٹر نیٹ کلب بھی چلا رہاتھا ملزمان نے دوران تفتیش اب تک اسی سے زائد لڑکیوں اور لڑکوں کے اکاؤنٹس ہیک کرنے کا انکشاف کیا ہے ملزمان فیس بک اکاؤنٹ ہیک کرکے انہیں جنسی حراساں کرتے تھے ملزم بلال نے دوران تفتیش بتایا کہ وہ انڈیا کی لڑکیوں کیے فیس بک اکاؤنٹس بھی ہیک کر چکا ہے ایف آئی اے کے سائبر کرائم ونگ نے تینوں ملزمان کا عدالت سے تین دن کا جسمانی ریمانڈ بھی حاصل کرلیا ہے ۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر


loading...