این اے 122میں ووٹو ں کی تبدیلی کی تحقیقات کی جائیں ،تنویر کائرہ

این اے 122میں ووٹو ں کی تبدیلی کی تحقیقات کی جائیں ،تنویر کائرہ

لاہور ( نمائندہ خصوصی )سیکریٹری جنرل پیپلز پارٹی پنجاب تنویر اشرف کائرہ نے کہا ہے کہ این اے۔122 میں ووٹوں کی تبدیلی کے الزامات سنگین نوعیت کے ہیں اور ہم الیکشن کمیشن آف پاکستان سے مطالبہ کرتے ہیں کہ انکی تحقیقات کی جائیں اور حقائق لوگوں کے سامنے لائے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ کچھ حلقے اور دوسری سیاسی جماعت یہ کہہ رہی ہے کہ حکمران جماعت نے بڑی ہوشیاری سے نادرا کے ذریعے ووٹ دوسرے حلقوں سے ہزاروں کی تعداد میں این اے۔122 میں درج کرائے تا کہ حکمران جماعت کے امیدوار کی کامیابی کو یقینی بنایا جا سکے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اگر ان الزامات کی تصدیق ہو جاتی ہے تو حکمران جماعت کے کامیاب امیدوار کو آئندہ تمام الیکشن لڑنے سے نااہل قرار دیا جائے۔ اسکے علاوہ جو دوسرے اہلکار یا کارکن اس گھناؤنے جرم میں ملوث پائے جائیں ان کو بھی قرار واقعی سزا دی جائے ۔

کائرہ

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر


loading...