ترک عوام کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں ،آصف لقمان قاضی

ترک عوام کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں ،آصف لقمان قاضی

اسلام آباد ( سٹاف رپورٹر) پاکستانی قوم ترکی کو اپنا دوسرا گھرسمجھتی ہے ۔ان خیالات کا اظہار جماعت اسلامی کے رہنماآصف لقمان قاضی نے جمہوریہ ترکی کے سفارت خانے میں ترک سفیر بابر گرگین سے ملاقات کے دوران کیا۔وہ گزشتہ روز انقرہ میں دوبم دھماکوں میں جاں بحق ہونے والے 95افراد کی تعزیت کے لئے اسلام آباد میں ترکی کے سفارت خانے گئے اورسفیر سے ملاقات کے بعدتعزیتی رجسٹرد میں اپنے تائثرات درج کئے ۔آصف لقمان قاضی نے کہا کہ پوری پاکستانی قوم اوربالخصوص جماعت اسلامی پاکستان کے کارکنان کی جناب سے ترک عوام اورحکومت سے اظہارتعزیت کرتے ہیں اورمرحومین اوران کے خاندانوں کے لئے دعاگو ہیں ۔انہوں نے کہا کہ ہمیں یقین ہے کہ ترک عوام دہشت گردوں کے عزائم خاک میں ملادیں گے۔اس موقع پر ترک سفیر نے آصف لقمان قاضی اورجماعت اسلامی پاکستان کا شکریہ اداکیا۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر


loading...