وزیراعلیٰ کا مظفرگڑھ میں مبینہ بداخلاقی کا شکار لڑکی کی خود سوزی کے واقعہ پر اظہار افسوس

وزیراعلیٰ کا مظفرگڑھ میں مبینہ بداخلاقی کا شکار لڑکی کی خود سوزی کے واقعہ پر ...

لاہور(جنرل رپورٹر) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے مظفر گڑھ میں مبینہ بداخلاقی کا شکار لڑکی کے خود کو آگ لگانے سے جاں بحق ہونے کے واقعہ پر دلی دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ وزیراعلیٰ نے جاں بحق ہونے والی لڑکی کے لواحقین سے ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہیں ہر قیمت پر انصاف کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی۔ وزیراعلیٰ نے واقعہ کی تحقیقات کا حکم دیتے ہوئے ڈی پی او مظفر گڑھ سے رپورٹ طلب کی ہے۔ وزیر اعلیٰ نے مبینہ زیادتی کے واقعہ میں ملوث ملزمان کی فوری گرفتاری کا حکم دیتے ہوئے کہا ہے کہ متاثرہ خاندان کو ہر صورت انصاف فراہم کیا جائے گا۔

بداخلاقی

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر


loading...