درآمد ٹائلوں پر ریگولیٹری ڈیوٹی کی ریکوری کے نوٹسوں پر عمل درآمد روکنے کا حکم

درآمد ٹائلوں پر ریگولیٹری ڈیوٹی کی ریکوری کے نوٹسوں پر عمل درآمد روکنے کا حکم

لاہور(نامہ نگار خصوصی )لاہو رہائیکورٹ کی جسٹس عائشہ اے ملک نے درآمد کی گئی ٹائلوں پر ریگولیٹری ڈیوٹی کی ریکوری کے نوٹسوں پر عمل درآمد روک دیا ہے ۔فاضل جج نے یہ عبوری حکم امتناعی ایک معروف سینٹری سٹور سمیت متعدد ٹائلز درآمد کنندگان کی درخواستوں پروفاقی حکومت ،چیئرمین ایف بی آر اور کلکٹر کسٹمز سے جواب طلب کرتے ہوئے جاری کیا ۔ درخواست گزار وں کے وکیل شفقت محمود چوہان نے عدالت میں موقف اختیار کیا کہ قانون کے تحت ریگولیٹری ڈیوٹی کی وصولی کے لئے اسیسمنٹ آرڈ کے بغیر ریکوری کے نوٹس نہیں بھجوائے جا سکتے۔ عدالت نے درخواست گزاروں کی طرف سے درآمد کی گئی ٹائلوں پر ریگولیٹری ڈیوٹی کی وصولی کے نوٹسز پرتاحکم ثانی عمل درآمد روکتے ہوئے ،وفاقی حکومت ،چیئرمین ایف بی آر اورکلکٹر کسٹمزکونوٹس جاری کردیئے ۔

ریگولیٹری ڈیوٹی

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر


loading...