فضائیہ ہاؤسنگ اسکیم ریکارڈ مدت میں مکمل کی جائے گی ،ایئر کموڈور سلمان بخاری

فضائیہ ہاؤسنگ اسکیم ریکارڈ مدت میں مکمل کی جائے گی ،ایئر کموڈور سلمان بخاری

کراچی (اکنامک رپورٹر) فضائیہ ہاؤسنگ اسکیم کراچی کا کام ریکارڈ مدت میں مکمل کرلیا جائے گا۔ یہ بات فضائیہ کے کے ایئرآفیسر کمانڈنگ سدرن ایئر کمانڈ ایئر کموڈور سلمان بخاری نے پی اے ایف میوزیم میں فضائیہ ہاؤسنگ اسکیم کی قرعہ اندازی کے موقع پر منعقدہ تقریب سے بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ فضائیہ ہاؤسنگ اسکیم سے جس میں ایئرفورس ملازمین کے ساتھ ساتھ سویلین کو بھی شامل کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ فضائیہ کی اس اسکیم کو پہلی بار کراچی میں متعارف کروایا گیا ہے اور اس اسکیم کو مکمل کرنے کے لیے بہترین ڈیزائنرز کی حدمات حاصل کی گئیں ہیں جبکہ اس اسکیم کی تکمیل کے لئے 4 تا 5 سال کا وقت درکار ہوگا اور انشاء اﷲ مقررہ مدت میں اس کو مکمل کرلیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ جن افراد کے نام اس قرعہ اندازی میں نہیں آئے وہ اپنی ممبر شپ برقرار رکھ سکتے ہیں کیونکہ ابھی مزید کمرشل اور رہائشی اسکیمیں متعارف کروائی جائیں گی ۔ تاہم اگر وہ اپنی ممبرشپ ختم کرنا چاہیں تو ایک ہفتے کے اندر ان کی رقوم واپس کردی جائیں گی۔

مزید : کراچی صفحہ آخر


loading...