جدید ترین ٹرانسپورٹ ٹیکنالوجی کو متحدہ عرب امارات میں متعارف کروانے کی تیاریاں

جدید ترین ٹرانسپورٹ ٹیکنالوجی کو متحدہ عرب امارات میں متعارف کروانے کی ...
جدید ترین ٹرانسپورٹ ٹیکنالوجی کو متحدہ عرب امارات میں متعارف کروانے کی تیاریاں

  


دبئی سٹی (مانیٹرنگ ڈیسک) مستقبل کی جدید ترین ٹرانسپورٹ ٹیکنالوجی ’ہائپر لوپ ٹرانسپورٹیشن سسٹم‘ کو متحدہ عرب امارات میں متعارف کروانے کی تیاریاں شروع ہوچکی ہیں اور یہ منفرد قسم کا ٹرانسپورٹیشن سسٹم تیار کرنے والی کمپنی کے سربراہ کا کہنا ہے کہ اس نظام کی بدولت دبئی سے ابوظہبی کا فاصلہ محض 15منٹ میں طے کیا جاسکے گا۔ کمپنی ایکس پرائز فاؤنڈیشن کے سی ای او پیٹر ڈیامانڈیز نے دبئی ورلڈ ٹریڈ سنٹر میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ ہائپر لوپ ٹرانسپورٹیشن سسٹم کے تحت کسی بھی دو مقامات کے درمیان ایک خاص ٹیوب بنائی جاتی ہے جس کے اندر مسافروں اور کارگو کی نقل و حمل انتہائی تیز رفتار پر ممکن ہوسکتی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اس نئے ٹرانسپورٹیشن سسٹم کی ٹیسٹنگ کا سلسلہ اگلے سال شروع کردیا جائے گا ،جس کے لئے تین سے چار کلومیٹر کے رقبہ پر مشتمل ایک خاص ٹیوب تیار کی جائے گی۔ انہوں نے اس توقع کا اظہار بھی کیا کہ 2020ء سے پہلے متحدہ عرب امارات میں ٹرانسپورٹیشن کے اس نئے نظام کو متعارف کروادیا جائے گا۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر


loading...