شہر قائد میں فائرنگ اور پرتشدد واقعات میں 2افراد جاں بحق

شہر قائد میں فائرنگ اور پرتشدد واقعات میں 2افراد جاں بحق

کراچی (اسٹاف رپورٹر ) شہر قائد میں فائرنگ اور پرتشدد واقعات میں 2افراد جاں بحق ہوگئے ہیں ۔تفصیلات کے مطابق الفلاح کے علاقے میں نامعلوم مسلح ملزمان کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا ۔واقعے کے بعد پولیس موقع پر پہنچ گئی ۔جاں بحق شخص کی لاش کو ضابطے کی کارروائی کے لیے اسپتال منتقل کردیاگیا ہے ۔تاحال مقتول کی شناخت نہیں ہوسکی ہے ۔پولیس واقعہ کی تحقیقات کررہی ہے ۔ادھر اتحاد ٹاؤن کے علاقے سے دو روز پرانی لاش برآمد ہوئی ہے ۔شہریوں کی جانب سے پولیس کو لاش کی اطلاع دی گئی ۔پولیس نے موقع پر جائے وقوعہ کا جائزہ لیا اور لاش کو ضابطے کی کارروائی کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے ۔ملنے والی لاش کی شناخت نہیں ہوسکی ہے ۔

مزید : کراچی صفحہ آخر


loading...