بروقت بلدیاتی انتخابات کا انعقاد ناگزیرہے، ڈاکٹر معراج الہدیٰ

بروقت بلدیاتی انتخابات کا انعقاد ناگزیرہے، ڈاکٹر معراج الہدیٰ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (اسٹاف رپورٹر) امیرجماعت اسلامی سند ھ ڈاکٹر معراج الہدی صدیقی نے کہاہے کہ خوشحال سندھ اورعوامی مسائل کے حل کیلئے سندھ میں بروقت بلدیاتی انتخابات کا انعقاد ناگزیرہے، اگر بلدیاتی انتخابات کے التواء کی کوشش کی گئی تو یہ سندھ میں بھی پیپلز پارٹی کے زوال کا آغاز ہو گا،ان خیالات کا اظہار انہوں نے جیکب آباد،سکھر،خیرپور اورحیدرآباد میں انتخابی اجتماعات واجلاسوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے قوم کو مخمصے میں ڈال رکھا ہے ، حلقہ بندیوں کے فیصلے کی آڑ میں انتخابات کے انعقاد میں تاخٰیر کرنا چاہتی ہے تاہم عوام اسے قبول نہیں کریں گے، انہوں نے کہا کہ پانچ کروڑ نوجوانوں کا شاندار مستقبل جماعت اسلامی کی قیادت کے پاس موجود ہے، انشاء اللہ بلدیاتی انتخابا ت میں بھرپور کامیابی کے زریعہ نوجوانوں کیلئے ملک میں ایک بہتراور شاندارخوش آئند مستقبل ثابت ہو گا ، انہوں نے کہا کہ ہمارے دردوازے تمام سیاسی جماعتوں کیلئے کھلے ہیں ، بلدیاتی انتخابات میں ہم خیال جماعتوں کے ساتھ سیٹ ایڈجسٹمنٹ کا آپشن موجود ہے ۔جماعت اسلامی اہل سندھ کو قابل ودیانتدار قیادت کے انتخاب کا موقع فراہم کیا ہے اس لیئے بلدیاتی انتخاب میں عوام جماعت اسلامی کے نامز امیدواروں کے انتخابی نشان ترازو پر مہر لگاکر کامیاب کریں۔