جماعت اسلامی کا بلدیاتی کنوشن 18اکتوبر کو ہو گا

جماعت اسلامی کا بلدیاتی کنوشن 18اکتوبر کو ہو گا

کراچی(اسٹاف رپورٹر) جماعت اسلامی کے تحت بلدیاتی انتخابات کی تیاریوں اور انتخابی مہم کے سلسلے میں اتوار 18اکتوبر شام 7بجے نیو ایم اے جناح روڈ نزد ادارہ نور حق پر ایک عظیم الشان ’’ورکرز کنونش برائے بلدیاتی انتخابات ‘‘ منعقد ہو گا ۔کنونشن کی صدارت امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سر اج الحق کریں گے ۔کنونشن سے امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن بھی خطاب کریں گے ۔

مزید : کراچی صفحہ آخر


loading...