جسٹس امیر ہانی مسلم کاانسداد دہشت گردی کی عدالتوں کا دورہ

جسٹس امیر ہانی مسلم کاانسداد دہشت گردی کی عدالتوں کا دورہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (اسٹاف رپورٹر)سپریم کورٹ کے جج اور انسداد دہشت گردی کی عدالتوں کے مانیٹر جج جسٹس امیر ہانی مسلم نے کلفٹن میں واقع انسداد دہشت گردی کی عدالتوں کا دورہ کیا۔ تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ کے جج امیر ہانی مسلم نے سندھ ہائیکورت کے جج جسٹس سجاد علی شاہ کے ہمراہ منگل کو کلفٹن میں واقع انسداد دہشت گردی کی عدالتوں کا دورہ کیا اور عدالتوں کی منتقلی جبکہ عمارت میں جاری تعمیراتی کام کا کا بھی جائزہ لیا دونوں ججز نے قیدیوں سے بھی ملاقات کی ۔قیدیوں کی شکایت پر جسٹس امیر ہانی مسلم نے انسداد دہشت گردی کی عدالت کی عمارت میں کولر لگانے کا حکم دیا جبکہ دیگر مسائل پر انسداد دہشت گردی کی انچارج جج سے بھی بات چیت کی جبکہ پانی کے مسائل کے حل کے لیے ایم ڈی واٹر بورڈ کو بھی سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں ہونے والے اجلاس میں طلب کرلیا۔