کراچی ،پہاڑ والے علاقوں میں بلڈنگ پلان پر پابندی عائد
کراچی (اسٹاف رپورٹر) کراچی میں پہاڑ والے علاقوں میں بلڈنگ پلان پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔ کمشنر کراچی نے پہاڑ ی علاقوں میں بلڈنگ پلان پر پابندی کے احکامات جاری کردئیے۔کمشنر کراچی نے کہا ہے کہ گزشتہ شب گلستان جوہر میں افسوسناک واقعے کے بعدفیصلہ کیا گیا، پہاڑ والے علاقوں میں کوئی بلڈنگ پلان منظور نہ کیا جائے۔