بلدیاتی الیکشن میں سیالکوٹ مسلم لیگ ن کا قلعہ ثابت ہو گا، رانا لیاقت

بلدیاتی الیکشن میں سیالکوٹ مسلم لیگ ن کا قلعہ ثابت ہو گا، رانا لیاقت

سیالکوٹ(بیورروپورٹ)پاکستان مسلم لیگ ن کے رکن صوبائی اسمبلی رانا لیاقت علی نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ہر میدان میں فتح یاب ہوگی۔مسلم لیگ ن نے ہمیشہ عوام کے حقوق کی بات کی ہے۔لاہور کے الیکشن نے ثابت کر دیا ہے کہ مسلم لیگ ن ہی ملک کی سب سے بڑی اور مقبول سیاسی جماعت ہے ۔مخالفین کو اپنی سیاسی حیثیت کا خوب اندازہ ہوگیا ہے میاں محمد نواز شریف اور میاں شہباز شریف حق و سچ پر ڈٹ جانے والے غریب عوام کے حقوق کی بات کرنے والے عظیم لیڈر ہیں ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے روزنامہ پاکستان سے خصوصی گفتگو کے دوران کیا۔انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کے امیدوار بلدیاتی الیکشن میں بھاری اکثریت سے کامیاب ہونگے اور ہمیشہ کی طرح ضلع سیالکوٹ مسلم لیگ ن کا قلعہ ثابت ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ وطن عزیز کو دنیا کی مثالی و فلا حی مملکت بنانے کی خاطر ہر باشعور محب وطنی کو میاں برداران کے شانہ بشانہ اپنا مثبت و مثالی کردار ادا کرنا ہو گا انہوں نے کہا کہ ن لیگ کا قافلہ عوام کے حقوق کے تحفظ کی خاطر میدان عمل میں اتر کر اپنی سرتوڑکاوشوں کو جاری رکھے ہوئے ہے انہوں نے مزید کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف کی قیادت میں صوبائی سطح پر عوام کے درینہ مسائل بحوبی انکی دہلیز پر حل ہو رہے ہیں ۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر


loading...