وائس چانسلر سرچ کمیٹی کی اہلیت سندھ ہائی کورٹ میں چیلنج

وائس چانسلر سرچ کمیٹی کی اہلیت سندھ ہائی کورٹ میں چیلنج

کراچی (اسٹاف رپورٹر)جامعات کے وائس چانسلرزکی تقرری کیلئے وزیراعلی کی بنائی گئی سرچ کمیٹی کی اہلیت سندھ ہائی کورٹ میں چیلنج کردی گئی ہے۔ ڈاکٹر رانا قمر مسعود نے سندھ ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی ہے کہ سرچ کمیٹی کے ارکان میڈیکل یونیورسٹی کے وائس چانسلرکی تقرری کی سفارش کرنے کے اہل نہیں کمیٹی کے ارکان اقبال درانی اورفضل الرحمان کا کوئی میڈیکل بیک گرانڈ نہیں سرچ کمیٹی کی جانب سے ڈاکٹر سعید قریشی کو ڈا میڈیک یونیورسٹی کاوائس چانسلر بنانے کی سفارش غیرقانونی ہے عدالت نے درخواست پر چیف سیکریٹری اور دیگر کو3نومبر کیلئے نوٹس جاری کردئیے

مزید : کراچی صفحہ آخر


loading...