ایڈمنسٹریٹر کراچی گلستان جوہر میں لینڈ سلائیڈنگ کی جگہ کادورہ

ایڈمنسٹریٹر کراچی گلستان جوہر میں لینڈ سلائیڈنگ کی جگہ کادورہ

کراچی (اسٹاف رپورٹر)ایڈمنسٹریٹر کراچی سجاد حسین عباسی نے گلستان جوہر میں لینڈ سلائیڈنگ کی جگہ کا معائنہ کیا اور علاقے کا تفصیلی دورہ کیا اس موقع پر انہوں نے حادثے پر افسوس کا اظہار کیا اور شہید ہونے والے شہریوں کے ورثہ سے تعزیت بھی کی، ایڈمنسٹریٹر کراچی نے کہا کہ حادثے کی اطلاع ملتے ہی بلدیہ کے اہلکاروں نے حادثے کی جگہ پر پہنچ کر آپریشن شروع کردیا تھا رات بھر اور ساڑھے چار گھنٹے کی جدوجہد کے بعد ساڑھے 7 بجے صبح آپریشن مکمل کرلیا گیا تھا، ایڈمنسٹریٹر کراچی نے کہا کہ بلدیہ کے شعبہ میونسپل سروسز میں ایمرجنسی ڈپارٹمنٹ ڈیزاسسٹر مینجمنٹ کے لئے کام کرتا ہے اور 24 گھنٹے تیار رہتا ہے یہی وجہ ہے کہ جب بھی کہیں کوئی حادثہ ہوتا ہے تو بلدیہ کے اہلکار سب سے پہلے اور بروقت جائے حادثہ پر پہنچتے ہیں، ایڈمنسٹریٹر کراچی نے کہا کہ حادثہ کی وجہ تحقیقاتی کمیٹی کی رپورٹ کے بعد معلوم ہوسکے گی اس سے قبل کچھ کہنا قبل از وقت ہوگا۔

مزید : کراچی صفحہ آخر


loading...