سحر بانو کی والدہ کے انتقال پررابطہ کمیٹی کا اظہار تعزیت

سحر بانو کی والدہ کے انتقال پررابطہ کمیٹی کا اظہار تعزیت

کراچی(اسٹاف رپورٹر)متحدہ قومی مومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے سینئر صحافی اور دی نیوز ایمپلائزیونین کی صدر محترمہ سحر بانو کی والدہ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے ۔ اپنے ایک تعزیتی بیان میں رابطہ کمیٹی نے مرحومہ کے سوگوار لواحقین سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالی مرحومہ کو اپنے جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائے اور سوگواران کو صبر جمیل عطا فرمائے۔

مزید : کراچی صفحہ آخر


loading...