ارشد حسین محمد شاہ قبرستان نارتھ کراچی میں سپرد خاک

ارشد حسین محمد شاہ قبرستان نارتھ کراچی میں سپرد خاک

کراچی(اسٹاف رپورٹر)متحدہ قومی موومنٹ فیڈرل بی ایریا سیکٹر یونٹ 148کے کارکن ارشد حسین شہید کو محمد شاہ قبرستان نارتھ کراچی میں سپرد خاک کردیا گیا ۔ شہید کی نماز جنازہ فیڈرل بی ایریا بلاک 14میں واقع الفلاح مسجد میں ادا کی گئی ۔ نماز جنازہ اور تدفین میں ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنورکہف الوریٰ ، رابطہ کمیٹی کے ارکان زاہد منصوری ، اسلم آفریدی ، ایم کیوایم سینٹرل ایگزیکٹو کونسل کے اراکین ، مستعفی حق پرست اراکین قومی وصوبائی اسمبلی ، ایم کیوایم فیڈرل بی ایریا اور نارتھ کراچی سیکٹر کمیٹی کے اراکین ، یونٹوں کے ذمہ داران ، کارکنوں ، ہمدردوں اور مرحوم کے عزیز و اقارب نے کثیر تعداد میں شرکت کی ۔

مزید : کراچی صفحہ آخر


loading...