پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما غلام قادر سولنگی انتقال کرگئے

پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما غلام قادر سولنگی انتقال کرگئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (اسٹاف رپورٹر)پاکستان پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما ڈسٹرکٹ ساؤتھ کے صدر اور آصف علی زرداری کے سابق کو آرڈینیٹر غلام قادر سولنگی طویل علالت کے بعد وفات پا گئے جن کی نماز جنازہ ناگمان مسجد لیاری میں ادا کی گئی ۔ بعدازاں قریبی قبرستان میں سپردخاک کردیا گیا۔ نماز جنازہ اور تدفین میں پاکستان پیپلزپارٹی کراچی ڈویژن کے سیکریٹری اطلاعات لطیف مغل ، ضلع ساؤتھ کے صدر قاسم بلوچ، جاوید ناگوری، خلیل ہوت،حسین سومرو، حاجی مجید، نثار بلوچ، عبداللہ رحیم، اسلم سموں، اقبال بلوچ اور شکور شاد سمیت بڑی تعداد میں اہل محلہ اور قریبی عزیز واقارب شریک ہوئے۔ دریں اثناء پاکستان پیپلزپارٹی کراچی ڈویژن کے صدر سید نجمی عالم ، جنرل سیکریٹری ندیم بھٹو، نائب صدور حبیب احسن، خلیل ہوت، سیکریٹری اطلاعات لطیف مغل اور ڈپٹی سیکریٹری اطلاعات سید منظور عباس نے غلام قادر سولنگی کو ان کی جمہوریت ، شہری آزادیوں کے لئے خدمات اور مارشل لاء کی آمریت کے خلاف دلیرانہ جدوجہد پر زبردست خراج عقیدت پیش کیا ہے ۔