صفدر آباد ؛مانا والہ پر پولیس مقابلے میں 2 ڈاکو ہلاک دو فرار

صفدر آباد ؛مانا والہ پر پولیس مقابلے میں 2 ڈاکو ہلاک دو فرار

 صفدرآباد(تحصیل رپورٹر) مانانوالہ روڈپربیروالہ کے قریب پولیس مقابلہ دو ڈاکو ہلاک۔دو فرارہوگئے ۔تفصیلات کے مطابق ایس ایچ اوتھانہ صفدرآباد خضر حیات بھٹی۔بشیراحمدسب انسپکٹر۔ناصراحمد۔ریاض احمداے ایس آئیزکے ہمراہ مانانوالہ روڈ پر جا رہے تھے کہ جب وہ بیر والہ سے تھوڑا آگے پہنچے تو دو موٹر سائیکلوں پرسوار چار مسلح ڈاکوؤں نے سرکاری گاڑی کودیکھتے ہی فائرنگ شروع کر دی۔جس پر صفدر آباد پولیس نے حفاظت خود اختیاری کے تحت اکادکا فائر کئے۔جب ڈاکوؤں کی فائرنگ بندہو گئی توپویس نے دیکھا کہ دو ڈاکو ہلاک ہو چکے ہیں جبکہ دو ڈاکو موٹر سائیکل پر فرار چکے ہیں ہلاک ہونے والے ڈاکوؤں سے دو پسٹل اور موٹرسائیکل برآمدہوئی ۔مرنے والے دونوں ڈاکوؤں کی شناخت نہیں ہو سکی۔صفدرآباد پولیس نے ایس ایچ او کی مدعیت میں نامعلوم ڈاکوؤں کے خلاف مقدمہ درج کرکے فرار ہونے والے ڈاکوؤں کی تلاش میں جگہ جگہ چھاپے مار رہی ہے۔ڈی پی اوشیخوپورہ سہیل ظفر چٹھہ نے پولیس مقابلہ میں حصہ لینے والوں ایس ایچ او سمیت تمام اہلکاروں کو شاباش دی ہے۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر


loading...