ساہیوال محبت میں ناکامی گھریلو جھگڑے ،خواتین سمیت4 افراد نے خود کشی کر لی

ساہیوال محبت میں ناکامی گھریلو جھگڑے ،خواتین سمیت4 افراد نے خود کشی کر لی

 ساہیوال(بیورو رپورٹ)محبت میں ناکامی،مایوسی اور خانگی جھگڑوں کی بناء پر تین خواتین اور امتحان میں فیل ہو نے پر ایک نوجوان نے خود کشی کر کے موت کو گلے لگا لیا واقعات کے مطابق نواحی چک 120/9.Lمیں ایک 17سالہ دو شیزہ نے زہریلی سپرے پی کر موت کو گلے لگا لیا متوفیہ کی چند روز قبل اسکی مر ضی کے خلاف شادی ہوئی تھی جبکہ کسی اور نوجوان سے شادی کر نا چا ہتی تھی دوسری واقعہ میں چک نمبر 126/9.Lمیں ایک خاتون منظوراں بی بی کا اپنی بہو سے جھگڑا رہتا تھا جبکہ اس کا بیٹا ہمیشہ اپنی بیوی کی طرف داری کر تا تھا جس پر جس پر دلبرداشتہ ہو کر منظوراں بی بی نے زہریلی گولیاں کھا کر خود کشی کر لی ۔چک 56/G.Dکے مظہر علی کا والد اپنی مر ضی سے اس کی شادی کر نا چا ہتا تھا مگر مظہر علی اس پر راضی نہ تھا جس پر اس نے خود کشی کر لی۔منظوراں اور مظہر علی کو ہسپتال لایا گیا مگر وہ جانبر نہ ہو سکا ۔چو تھے واقعہ میں محلہ چن پیر ہڑ پہ شہر میں محکمہ صحت کے ملازم کا فرسٹ ائیر کا طالبعلم بیٹا محمد عمیر فر سٹ ائر کے امتحان میں فیل ہوگیا تھا جس سے وہ والدین کی ڈانٹ ڈپٹ سے دلبرداشتہ ہو گیا اور تیزاب پی لیا جو اس کے لئے مہلک ثابت ہوا۔

خودکشی

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر


loading...