ساہیوال ٹریفک کے م ختف حادثاتکے دوران 3 افراد جاں بحق 7 شدید زخمی
- ساہیوال(بیورو رپورٹ)ساہیوال میں ٹریفک کے مختلف حادثات کے دوران تین افراد جاں بحق اور 7شدید زخمی ہو گئے پہلا حادثہ جی ٹی روڈ پر داد فتیانہ کے قریب ہوا یہاں موٹر سائیکل یو ٹرن پر ہائی ایس گاڑی سے ٹکرانے کے نتیجہ میں چک 8/11.lکا زمیندار محمد ادریس جاں بحق اور اس کا چچا سراج شدید زخمی ہو گیا دوسرا حادثہ ساہیوال پاکپتن روڈ پر پل سکھ بیاس 111/9.Lکے قریب ہوا یہاں دو موٹر سائیکل آپس میں ٹکرانے کے نتیجہ میں مو ٹر سائیکلوں پر سوار دو نوجوان ضمیر حسین ،ارشاد اور تین عورتیں شبانہ،حناء اور فر حانہ شدید زخمی ہو گئیں جن میں سے ضمیر حسین اور فر حانہ بعد ازاں دم توڑگئے ۔تیسرا حادثہ پاکپتن چوک ساہیوال میں جی ٹی روڈ پر ہوا یہاں ایک کار اور ٹرک میں تصادم کے نتیجہ میں محمد اعجاز ،محمد محسن اور بشیر احمد شدید زخمی ہو گئے تینوں زخمیوں کو ہسپتال دا خل کرا دیا گیا یہاں ایک عورت سمیت چار زخمیوں کی حالت نازک ہے پولیس نے مو قع پر پہنچ کر تفتیش شروع کر دی ہے۔
جاں بحق