قائم مقام سپیکر کا کراچی میں مٹی کا تودہ گرنے سے ہونیوالے انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ کا اظہار

قائم مقام سپیکر کا کراچی میں مٹی کا تودہ گرنے سے ہونیوالے انسانی جانوں کے ...

اسلام آباد(سٹاف ررپورٹر)قائم مقام سپیکر مرتضیٰ جاوید عباسی نے کراچی میں جھگیوں پر مٹی کا تودہ گرنے سے ہونے والے انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہارکیا ہے۔مرتضیٰ جاوید عباسی نے اپنے ایک بیان میں غم زدہ خاندانوں سے اظہار ہمدردی کرتے ہوئے مرحومین کی ایصال ثواب اور لواحقین کے لئے صبر جمیل کی دعا کی ۔انہوں نے متعلقہ حکام کو لواحقین کی ہر ممکن مدد اور زخمیوں کو بہترین طبی سہولیات کی فراہمی کی ہدایات جاری کیں۔

مزید : ملتان صفحہ اول


loading...