ملتان اور بہاولپور میں 2بھائیوں سمیت 5اافراد کو تختہ دار لٹکا دیا گیا

ملتان اور بہاولپور میں 2بھائیوں سمیت 5اافراد کو تختہ دار لٹکا دیا گیا

ملتان ‘ خانیوال ‘ میاں چنوں ‘ محسن وال ‘ بہاولپور (خبر نگار خصوصی 228 نمائندگان) ملتان ‘ بہاولپور کی جیلوں میں 2 بھائیوں سمیت 5 افراد کو پھانسی دے دی گئی۔ سابق وزیراعلیٰ پنجاب غلام حیدر وائیں کے قاتل کے ڈیتھ وارنٹ جاری ‘ سزائے موت کے ایک اور مجرم کو 15 اکتوبر کو تختہ دار پر لٹکایا جائے گا۔ ملتان سے خبر نگار کے مطابق سنٹرل جیل ملتان میں قتل کے مقدمات میں ملوث 2 مجرمان محمد شفیق اور اکرم رفیق کو تختہ دار پر لٹکا دیا گیا۔ فاضل عدالت میں تھانہ ممتاز آباد کے استغاثہ کے مطابق مدعی محمد حسین نے 23 نومبر 1992ء میں مقدمہ درج کر لیا کہ میرا بیٹا محمد اسلم خان موٹر سائیکل کی کمپنی میں ملازمت کرتا تھا اور ریکوری کرنے کیلئے شہر سے باہر بھی جایا کرتا تھا وقوعہ کے روز میرا بیٹا کہروڑپکا ‘ میلسی اور وہاڑی گیا تھا اور وہاں سے رقم وصول کر کے جب گھر کے قریب پہنچا تو میرے بیٹے کے شور واویلہ کی آواز آئی جب باہر نکل کر دیکھا تو میرے بیٹے کو گولیاں لگی ہوئیں تھیں اور ساتھ ہی ہمرائی ملزم کو بھی دوران مزاحمت گولی لگی اور وہ بھی مضروب ہو گیا جبکہ دوسرا ملزم نقدی لے کر فرار ہو گیا میں اپنے بیٹے کو شدید تشویشناک حالت میں ہسپتال لے گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہو گیا جس پر ملزم محمد شفیق ولد محمد رفیق کو 4 جولائی 1993ء کو پھانسی کی سزا کا حکم جبکہ دوسرے مقدمہ میں مجرم اکرم رفیق ولد محمد رفیق نے زمین کے تنازع پر فائرنگ کر کے محمد خان کو قتل کر دیا تھا۔ مقتول کے بھائی عبدالرحمن نے صلح کے لئے 15لاکھ روپے کی ڈیمانڈ کی ملزم پارٹی نے 15لاکھ روپے اداکردیے پیر کی شام4بجے سنٹر جیل میں صلح نامہ کے بیان ہونے تھے مدعی پارٹی15لاکھ روپے لے کر فرار ہوگئے۔ محسن وال ‘ میاں چنوں سے نامہ نگار اور نمائندہ خصوصی کے مطابق سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری غلام حیدر وائیں کے قاتل زمان ولد سلطان ملوکا کی رحم کی اپیل صدر پاکستان نے نامنطور کردی ہے ۔لہذا ڈسٹرکٹ شیشن جج خانیوال عبدالرشید عابد نے زمان ملوکا کے ڈیتھ وارنٹ جاری کر دیے ہیں ۔ مجرم کو سزا پر عملدرامد کے سنٹرل جیل ملتان منتقل کر دیا گیا ہے ۔ آج ورثا زمان ملوکا سے آخری ملاقات کریں گے۔اور 15اکتوبر کو اسے تختہ دار پر لٹکا دیا جائے گا۔زمان ملوکا نے اپنے ساتھیوں سے ملکر 27ستمبر1993کو الیکشن مہم کے دوران سابق وزیر اعلیٰ پنجاب غلام حیدر وائیں کو میاں چنوں کے نواحی علاقہ نصرت پور میں گولی مار کر قتل کیا تھا ۔جس کا مقدمہ تھا نہ تلمبہ میں درج تھا۔زمان ملوکا کے ورثا مختلف باآثر لوگوں کے ذریعے بیگم مجیدہ وائیں سے صلح کے لئے کو شاں ہیں۔ قتل کے ملزمان غلام قادر اورغلام سرور ولدپیراندتہ دونوں بھائیوں نے مبینہ طورپرغیرت کے نام پرتین افراد کوقتل کردیاگیاتھا اس طرح ملزم تھانیدار ولداحمدبخش نے اپنی بیوی کوروٹھے ہوئے منانے کے باوجود گھرنہ آنے پرموت کے گھاٹ اتاردیاتھا تینوں ملزمان کوگزشتہ روز پھانسی کے پھندے پرلٹکاکرنعش ورثاء کے حوالے کردیں۔ سینٹرل جیل بہاولپور میں 15؍اکتوبر کو سزائے موت کے ایک مجرم محمد حسن کو تختہ دار پر لٹکایا جائے گا۔ سپرنٹنڈنٹ جیل کی طرف سے جاری کردہ لیٹر کے مطابق ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج بہاولنگر نثار احمد نے مجرم کی سزا پر عمل درآمد کیلئے تاریخ کا تعین کیا ہے۔ یہ مجرم تھانہ مدرسہ تحصیل چشتیاں کے مقدمہ قتل میں ملوث ہے۔

مزید : ملتان صفحہ اول


loading...