محرم الحرام پرسکیورٹی ریڈالرٹ، جلوس روٹس سے تجاوزات خاتمہ کے احکامات

محرم الحرام پرسکیورٹی ریڈالرٹ، جلوس روٹس سے تجاوزات خاتمہ کے احکامات

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان، خانیوال، کبیروالا، میلسی، بوریوالا، خانگڑھ، ڈیرہ غازیخان، چوک اعظم، بہاولپور، احمدپورشرقیہ، بہاولنگر، مبارکپور، رحیمیارخان، صادق آباد( کرائم رپورٹر، نامہ نگار، وقائع نگار، نمائندگان) محرم الحرام پرسکیورٹی ریڈالرٹ کرنے کے احکامات، ماتمی جلوس روٹس سے تجاوزات ختم کی جائیں، (بقیہ نمبر34صفحہ7پر )
اشتعال انگیز تقاریر کرنے پر دہشتگردی ایکٹ کے تحت مقدمات ہونگے۔ ملتان سے کرائم رپورٹر، نامہ نگار،وقائع نگار کے مطابق ڈسٹر کٹ کوآرڈی نیشن آ فیسر وایڈ منسٹر یٹر سٹی ڈسٹر کٹ گورنمنٹ ملتا ن زاہدسلیم گو ند ل نے محر م الحرا م کے موقعہ پرضلع بھر میں سکیو رٹی ریڈالر ٹ کر نے کے احکا ما ت جا ر ی کئے ہیں ۔انہو ں نے ٹاؤنز انتظا میہ کو ہدایت کی کہ ما تمی جلو س کے روٹس پر 2 روز میں سٹریٹ لا ئٹس اور سٹر کو ں کی مر مت کے لئے تجا وز ات ختم کی جائیں ۔ڈ ی سی او نے کہا کہ نیشنل ایکشن پلا ن کے تحت جا ر ی دہشت گر د ی کے خلا ف جنگ کے با عث دہشت گردو ں کی کمر ٹو ٹ گئی ہے تا ہم مٹھی بھر عنا صر اپنے نا کام عز ائم کی تکمیل کیلئے وطن عزیز کی سلا متی کے درپے ہیں جس کو پور ی قوم یکجا ہوکر نا کا م بنا ئے گی ۔انہوں نے کہا کہ لا ؤڈ سپیکر ایکٹ کی خلا ف ورز ی اور اشتعا ل انگیز تقاریر کر نے وا لو ں پر دہشت گر دی ایکٹ کے تحت مقدما ت درج کئے جائیں۔ان خیالا ت کااظہا ر انہو ں نے گز شتہ روز ڈ ی سی او آ فس میں ما تمی جلو سو ں کے لائسنسدارو ں اور علما ء کرا م کے اجلاس سے خطا ب کر تے ہوئے کیا ۔سی پی او ملتا ن اظہر اکرا م اور ایس ایس پی آ پر یشن ڈا کٹر عاطف بھی اس موقع پر موجود تھے ۔ ریجنل پولیس آفیسر ملتان طارق مسعود یٰسین نے گزشتہ روز وڈیو لنک کے ذریعے محر م الحرام کے سلسلے میں ڈی پی او وہاڑی صادق علی ڈوگر ، ڈی پی او لودھراں اسد سرفراز خان ،ڈی پی اوخانیوال جہانزیب نذیرخان سے میٹنگ کی ۔ میٹنگ میں کمشنر ملتان کیپٹن ریٹائراسد اللہ خان ، سی پی او ملتان اظہر اکرم و دیگر اعلٰی پولیس افسران بھی موجود تھے ۔ میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے آر پی او نے جملہ ڈی پی او ز کو ہدایات جاری کیں ۔ کہ وہ محرم الحرام سے قبل سکیورٹی کے فول پروف انتظامات مکمل کریں ۔اس موقع پر کمشنر ملتان کیپٹن (ر)اسد اللہ خان نے کہا کہ محرم الحرام کے دوران مجالس جلوسوں کے انتظامات کو ابھی سے حتمی شکل دی جائے۔ آئی جی ریلوے پولیس منیراحمد چشتی نے محرم الحرام کے سلسلہ میں ملتان سمیت تمام ریلوے ڈویژنوں کے ایس پی ریلوے پولیس کوفول پروف سکیورٹی انتظامات کرنے کی ہدایت کی ہے۔ڈویژنوں میں سکیورٹی کے ذمہ داروں سے کہاگیاہے کہ حساس ریلوے مقامات ،ریلوے حدود میں واقع امام بارگاہوں ،گزرنے والے جلوسوں ،مسافرٹرینوں اسٹیشنوں کی سکیورٹی سخت کرنے کی ہدایت کی ہے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب کی خصوصی ہدایت پر محرم الحرام کی آمد کے پیش نظر امن و امان کی صورتحال کے سلسلے میں کو آرڈ ینیٹر وزیر اعلی ٰ پنجاب ڈاکٹر عبد ا لغفور راشد،کوآرڈینیٹر اتحاد بین المسلمین حبیب اللہ بھٹی نے گذشتہ روز ملتان کا دورہ کیا اور اس موقع پر انہوں نے ممبر صوبائی اتحاد بین المسلمین الحاج شفقت حسنین بھٹہ ،ممبر ضلعی امن کمیٹی سید طالب حسین پرواز، علامہ سید خالد محمود ندیم ،سید صدر الدین گیلانی کے ہمراہ مرکزی امام بارگاہ حسین آباد دولت گیٹ کا وزٹ کیا اور اس موقع پرہ مرکزی امام بارگاہ حسین آباد دولت گیٹ کے متولی شجر عباس سے ملاقات کی اور ان سے امن و امان کی صورتحال کے حوالے سے گفتگو کی۔ خانیوال، کبیروالا سے بیورورپورٹ، ڈسٹرکٹ رپورٹر، نمائندہ پاکستان، نامہ نگار کے مطابق محرم الحرام کے دوران کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے بچنے کے لیے ضابطہ اخلاق پر سختی سے عملدرآمد کرنا ہوگا جبکہ تمام مکاتب فکر کو ایک دوسرے کی عزت نفس کو ملحوظ خاطر رکھتے ہوئے امن کو یقینی بنانا ہو گا کسی بھی خلاف ورزی کی صور ت میں قانون حرکت میں آئیگا ۔ان خیالات کا اظہار ڈسٹرکٹ پولیس آفسیر خانیوال جہانزیب نذیر خان نے گذشتہ روز اپنے دفتر میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ میلسی سے نمائندہ خصوصی کے مطابق عشرہ محرم الحرام کو فول پروف خوشگوا ر ماحول بنانے کیلئے ٹی ایم اے میلسی کو لاکھوں روپے مالیت کے 43سی ٹی وی کیمرے اور پانچ واک تھرو گیٹ خریدنے کا حکم ڈی سی ا ووہا ڑی نے ضلع بھر کی ٹی ایم ایز کو نوٹیفکیشن جاری کردیا کہ اس موقع پر سیکو رٹی کے فول پروف انتظامات کو یقینی بنانے کیلئے ہر حالت میں یہ لاکھوں روپے مالیت کا سامان مہیا کیا جائے ایک انداز ے کے مطابق گزشتہ سال پندرہ لاکھ روپے کے پچیس کیمرے اور ہزاروں میٹر قیمتی تار خریدی گئی اور اس سال 43سی ٹی وی کیمروں کی قیمت صرف تیس لا کھ روپے بنتی ہے اور دیگر سامان علیحدہ خرید نا پڑے گا بعض حلقوں نے حکومت پاکستان اور چیف آ ف آ رمی سٹاف جنرل راحیل شریف سے مطا لبہ کیا ہے کہ عشرہ محرم الحرام کو پر امن اور قیمتی جانوں کا بچانے کیلئے ہر قسم کے ہر فرقہ پر اجتما ع جلسے جلوس منعقد کرنے پر پابندی عائد کی جائے۔ بوریوالا سے تحصیل رپورٹر کے مطابق ڈی سی او وہاڑی ناصر جمال ہو تیانہ نے کہا ہے کہ ہمارے ملک اور ضلع میں ضرب عضب کے دوران محرم الحرام اور بلدیاتی الیکشن دو اہم واقعات ہو رہے ہیں ملک حالت جنگ میں ہے اس لئے امن و امان کے قیام اور سنسنی کو کنٹرول کرنے کے لئے الیکٹرانک میڈیا کے نمائندوں پر بھاری ذمہ داری عائد ہو تی ہے کیونکہ صحافی حکومت کی آنکھیں اور کان ہو تے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایڈمنسٹریٹر ٹی ایم او بورے والا کے دفتر میں میڈیا کے نمائندوں سے خصوصی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا اجلاس میں اسسٹنٹ کمشنر بورے والا سیف اللہ ساجد، ڈی ایس پی مہر ذوالفقار علی سندرانہ ،ٹی ایم او رانا نوید احمد ،تحصیل آفیسر ورکس عاشق علی جاوید ،چیف آفیسر نثار احمد ،میڈیکل سپرٹنڈنٹ ڈاکٹر محمد اکرم اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر انفارمیشن سید ماجدعلی شاہ بھی موجود تھے۔ خانگڑھ سے نمائندہ پاکستان کیمطابق علماء امن کمیٹی کے زیر اہتمام امن کانفرنس ضلع کونسل ہال مظفرگڑھ میں زیر صدارت ڈ ی سی او حافظ شوکت علی منعقد ہوئی ، کانفرنس سے چےئر مین علماء امن کمیٹی پاکستان مفتی عقیل الرحمن پیرزادہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ محر م الحرام کی آمد علماء و مشائخ کو اتحاد و اتفاق کے فروغ کے لیے مثالی کردار ادا کرنا ہو گا محرم امن پلان کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ اتحاد بین المسالک اور امن اخوت یکجہتی کے فروغ میں تمام مسالک کے جید علماء کو اپنے اپنے منصب پر مثبت کردار ادا کرنا ہو گا جو وقت کی اہم ضرورت ہے اور خصوصا استحکام پاکستان اور وطن عزیز کی سالمیت اور بقاء کو مد نظر رکھتے ہوئے محرم الحرام میں ایثار اور جذبے کو فروغ دینا ہوگا ، صدر علماء امن کمیٹی پنجاب مولانا سید حسین احمد مدنی شاہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امن کے فروغ میں یہ امن کا مجموعہ اس بات کی دلیل ہے کہ علماء و مشائخ متحد ہو چکے ہیں جو کہ وقت کی اہم ضرورت ہے اور امن کے فروغ میں اسلامی تعلیمات کو سامنے رکھتے ہوئے ہر مکتبہ فکر کو دوسرے کے مقدسات کا احترام کرنا ہو گا ۔ کانفرنس میں صدر علماء امن کمیٹی مظفرگڑھ مولانا حبیب اللہ حسنی ، سید گلزار عباس نقوی ، قاری عطاء الحق فاروقی ، فیاض حسین جعفری ، قاری عبدالخالق اہلحدیث ، علامہ حسن معاویہ ، چیر مین علماء امن کمیٹی مظفرگڑھ علامہ عبدالمجید توحیدی ، سیکورٹی انچارج چوہدری لیاقت علی ایاز، قاری محمد زبیر ، مفتی محمدشفیع ،سید صغیر حسین شاہ ، صاحبزادہ عزیز الرحمن پیرزادہ ، فیاض احمد رنگپوری،رضا المصطفی مدنی ،صدر ڈسٹرکٹ پریس کلب نعیم احمد خان، پیر مفتی محمد افضل ، مولانا عبدالرؤف صدیقی ، قاری یاسین جتوئی ، مولانا صدیق مدنی چےئر مین علماء امن کمیٹی لیہ سمیت دیگر نے بھی خطاب کیا اس موقع پر 250 ممبران امن کمیٹی سے امن معاہدہ اور حلف نامہ لیا گیا ۔ چوک اعظم،ڈیرہ غازیخان سے نامہ نگار، بیورورپورٹ کے مطابق ڈیرہ غازیخان ڈویژن میں محرم الحرام کے دوران فرقہ وارانہ ہم آہنگی برقرار رکھنے اور باہمی تنازعات کے حل کیلئے 81 سے زا ئد امن کمیٹیاں تشکیل دی گئی ہیں . ڈویژن میں مجموعی طو ر پر 528امام بارگاہ ، اہل تشیع کی 332 مساجد ، بریلوی مسلک کی 1718 ، دیوبندی کی 1237 اور اہلحدیث کی 201مساجد موجودہیں . یہ بات کمشنر ڈیر ہ غازیخان ڈویژن محمد یثرب کوبریفنگ دیتے ہوئے بتائی گئی . کمشنر محمدیثرب نے کہاکہ مساجد اور عبادت گاہوں کی سکیورٹی کے ساتھ ساتھ ارد گردکی مشکوک سرگرمیوں پر بھی نظر رکھی جائے۔ بہاولپور سے بیورورپورٹ کے مطابق ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن آفیسر عمران سکندر بلوچ نے کہا ہے کہ محرم الحرام کے دوران تمام مذاہب و مسالک سے منسلک افراد امن ، احترام انسانیت اور مذہبی رواداری پر عمل پیرا ہو کر اتحاد و یگانگت کی فضا کو قائم رکھیں۔ انہوں نے کہا کہ مذہبی تقریبات کے انعقاد کیلئے حکومت کے وضع کردہ ضابطہ اخلاق پر عملدآمدکو یقینی بنایا جائے گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے مختلف مذاہب اور مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے افراد کے ساتھ بین المذاہب ہم آہنگی کے ایک اجلاس کی صدارت کے دوران کیا۔اجلاس میں ڈسٹرکٹ آفیسر کوارڈینیشن چوہدری امجد بشیر، ڈی ایس پی سپیشل برانچ جام اسلم، پروفیسر مظفر علی ظفر، سید اظہر نقوی،سید کاشف اعجاز، اﷲ بخش انور، فادر افتخارمون،فادر رحمت راجہ، شمشاد کھوکھر، طارق محمود اور جیلارام موجود تھے۔ احمدپورشرقیہ سے نامہ نگار،سٹی رپورٹر کے مطابق محرم الحرام میں قیام امن کے لئے نمائشی کاروان سیفران امن ‘ روائتی تقاریر اور ٹی ایم اے کی جانب سے لاکھوں روپے کے فنڈز پر پُرتکلف کھانا کھانے کے بعد آگے روانہ ہوگیا اور جناح ہال احمدپورشرقیہ میں کاروان سفیران امن کیلئے بلدیہ احمدپورشرقیہ کے خرچ پر زبردست انتظامات کئے گئے اور وہاں انجمن تاجران بہاولپور کے ایک دھڑے کے صدر حافظ محمد یونس ی جانب سے سینئر ایڈووکیٹ امتیاز علی خان آفریدی کو امن کے موضوع پر تقریر کرنے سے منع کرنے پر معاملہ بگڑ گیا اور امن کے قیام کیلئے کیا گیا پروگرام بدامنی کا شکار ہوگیا۔ بعد ازاں علامہ شفقت الرحمان کی مداخلت پر معاملہ رفع دفع کیا گیا۔ کاروان سفیران امن کا احمدپورشرقیہ پہنچنے پر اعجاز حسین مغل نے استقبال کیا۔بہاولنگر سے نمائندہ خصوصی، ڈسٹرکٹ رپورٹر کے مطابق ڈی پی او بہاولنگر شارق کمال صدیقی اور ڈی سی او سید اقبال حیدر نے محرم الحرام کے جلوس کے روٹ کا پیدل دورہ کیا انکے ہمرا ہ امن کمیٹی کے ممبران صحافیوں اورتاجروں کے نمائندے شامل تھے اس موقع پر جب ڈی سی او نے محلہ تیلیاں والا اورمحلہ پراچاں میں گندے پانی کے جوہڑ اور جگہ جگہ گندگی کے ڈھیر دیکھے تو انہوں نے ٹی ایم او بہاولنگر کی سرزنش کرتے ہوئے کہا کہ صفائی کا حال انتہائی ناقص ہے اور انچارج صفائی کوشوکاز دینے کا حکم دیا اس موقع پراہل علاقہ نے بھی ڈی سی او کو بتایا کہ علاقہ میں گندگی کی وجہ سے موذی امراض پھیل رہے ہیں اور مچھروں کی بہتات سے عوام شدید پریشان ہیں ۔ مبارک پور سے نامہ نگار کے مطابقمحرم الحرام کے سلسلہ میں سفیران امن کمیٹی ضلع بہاول پور قافلہ کی مرکزی امام بارگاہ حیدریہ مبارک پور میں آمد تقریب میں تمام مسالک کے علما کرام ،تاجران وسول سوسائٹی کی کثیر تعداد میں شرکت ۔تقریب کا اغاز تلاوت قران پاک سے حا فظ سید زولفقار علی نقوی ،نعت رسول ﷺسب انسپکٹر محمد اشرف جلال اور قاری عبدالوحید نے کیا ۔محرم الحرام ہمیں امن محبت اور بھائی چارے کا درس دیتا ہے ۔ملکی سلامتی کے لئے تمام علما کرام اپنا اپنا کردار ادا کریں اشتعال انگیز تقاریر اور لاوڈ اسپیکر کی خلاف ورزی سے اجتناب کیا جائے ، تمام مسالک کے عقائد و نظریات اور ان کے مذہبی مقدس مقامات و عبادت گاہو ں کا احترام کیا جائے ۔ ہمارے آنے کا مقصد مسائل کو حل کرانا ہے ۔ ان خیالات کا اظہار ڈی پی او بہاول پور سرفراز احمد فلکی کے زیر سرپرستی قافلہ سفیران امن کے چئیر مین حافظ محمد یونس اوراسسٹنٹ کمشنر احمد پور شرقہ رانا امجد علی نے مشتر کہ بیان میں کیا ۔تقریب میں جام بشیر احمد جھلن نائب تحصیلدار ،حاجی سعید خان عباسی ،چوہدری محمد شریف،عبدالرحمن ، ملک وحید عباس مسن ، ملک رحیم بخش کھروالہ ،غلام حیدر خان پٹھان ،حمید اللہ خان ، محب حسین خا ن ،راؤؤ محمد صادق ،ملک راشد چنڑ ،حافظ محمد سلیم کھور ،حاجی اکمل مسن ،حاجی محبوب مسن ،راؤ صابر عزیز ،ملک مظہر رشید ،فراز حیدر خان ،آصف محمود چوہدری ،سید عشرت عباس ،راؤ فاروق ،امین اسلام ،سید ظہیر عباس ،ملک اختر مسن ،مبشر حسن سید ،حاجی شبر حسین ، ،سید قیصر نقی کے علاوہ مقامی افراد نے کثیر تعداد میں شرکت کی ۔ رحیمیارخان سے ڈسڑکٹ رپورٹر کے مطابق ریسکیو1122کے ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسرڈاکٹر عبدالستار بابرکی ہدایات پر ضلع رحیم یارخان میں محرم الحرام کے حوالے سے یکم سے 10محرم الحرام تک ڈیوٹیاں سرانجام دینے کے لیے پلان ترتیب دے دیا گیا۔اس ایونٹ کے لیے ریسکیو 1122اور ضلعی انجمن لائسنس داران کے درمیان ایک اجلاس ہوا جس میں ریسکیو 1122کے ایس آئی فہد امین ،زاہد اقبال ایل ایف آر اور ضلعی صدر انجمن لائسنس داران بابر زمان،تحصیل صدر عامر سجاد سومرو،انفامیشن سیکریٹری نبی بخش ،جنرل سیکریٹری مرتضیٰ اور 26رضاکاروں نے شرکت کی اس اجلاس میں زندگی بچانے کے بنیادی اصولوں کی تربیت فراہم کی گئی اور یکم محرم سے 10محرم تک کی میڈیکل اور فائر ایمرجنسی کور کی پلاننگ ہوئی۔اس پورے ایونٹ کے سُپر وائزر ڈسٹرکٹ ایمر جنسی آفیسر ڈاکٹر عبدالستار بابر ہونگے۔ صادق آباد سے تحصیل رپورٹر کے مطابق احمد پور لمہ محر م الحرام کی آمد کے موقع پر چیف آفیسر چوہدری محمد آصف جاوید اور سنیٹری انسپکٹر اقبال خان مشوری کی زیر نگرانی میں جلوسوں کے داخلی اور خارجی روٹس کی صفائی کا نظام بہتر بنا دیاگیا جبکہ اسسٹنٹ کمشنر شکیل احمد بھٹی کی جانب سے احمد پور لمہ صفائی کیلئے بھاری مشینری بھیجنے پر اور تمام روٹس کی صفائی کو بہتر بنانے پرجنرل سیکرٹری محمدیہ اسلامک ٹرسٹ احمد پور لمہ حاجی غلام مصطفےٰ زوار، چئیر مین محمدیہ اسلامک ٹرسٹ سید اکمل شاہ بخاری ، لائنسنس محمدیہ اسلامک ٹرسٹ سید غلام مہدی شاہ نے خراج تحسین پیش کیا ۔