ڈیرہ ،126نائب قاصد کی بھرتیوں میں بے قائد گیوں کا نوٹس ،سکروٹنی کمیٹی قائم

ڈیرہ ،126نائب قاصد کی بھرتیوں میں بے قائد گیوں کا نوٹس ،سکروٹنی کمیٹی قائم

ڈیرہ اسماعیل خان(بیورورپورٹ)ضلعی انتظامیہ نے لوکل گورنمنٹ اینڈرورل ڈیویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ ڈیرہ میں من پسند126نائب قاصدکی بھرتیوں کانوٹس لیتے ہوئے اے سی ڈیرہ کی سربراہی میں سیکروٹنی کیلئے تین رکنی کمیٹی بنادی۔انکوائری کمیٹی کی رپورٹ آنے تک تمام بھرتیاں منسوخ ہونگی۔تفصیلات کے مطابق اسسٹنٹ ڈائریکٹرلوکل گورنمنٹ اینڈرورل ڈیویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ ڈیرہ موسم خان کنڈی نے یکم اکتوبر2015ء کو126نائب قاصدکوبھرتی کیاتھا۔جن میں بارہ نائب قاصدایک سیاسی جماعت کے تھے جبکہ کئی بھرتیوں میں پیسے لئے جانے کابھی انکشاف ہواتھا۔ان بھرتیوں میں ضلعی حکومت کے ایک اہم رکن کے قریبی عزیزوں کوبھی بھرتی کیاگیاتھا۔جس پرڈپٹی کمشنرڈیرہ نثاراحمدخان نے ایکشن لیتے ہوئے اے سی ڈیرہ سلیمان لودھی کی سربراہی میں ایک کمیٹی مقررکی جن میں اے ڈی لوکل گورنمنٹ موسم کنڈی‘اکاؤنٹ آفیسرشامل ہونگے اوریہ انکوائری کمیٹی ڈی سی ڈیرہ کوان بھرتیوں کی سیکروٹنی کے حوالے سے رپورٹ پیش کریگی۔رپورٹ پیش ہونے تک تمام بھرتیوں منسوخ تصورکی جائینگی۔

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...