واڑی کے قانون دان کا جوانسال بیٹا لاہور میں قتل ،وکلاء کا احتجاج

واڑی کے قانون دان کا جوانسال بیٹا لاہور میں قتل ،وکلاء کا احتجاج

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


واڑی(نمائندہ پاکستان)سب ڈویژنل بار واڑی کے سینئر قانون دان آذاد بخت خان ایڈوکیٹ کا جواں سالہ بیٹا لاہور میں فائیرنگ سے جاں بحق،واقعہ کے خلاف واڑی کے وکلاء سراپا احتجاج بن گئے ،عدالتوں سے بایئکاٹ کردیا ،خیبر پختونخواہ حکومت سے از خود نوٹس لینے کا مطالبہ ،واقعات کے مطابق واڑی بار کے سینئر قانون دان آذاد بخت خان ایڈوکیٹ کا جواں سالہ فرزند عزیر آذاد بخت خان جوکہ یونیورسٹی آف ساؤۃایشیاء رائیونڈ کیمپس لاہور میں بی ایس سیکنڈ ائیر کا طالب علم تھا کو گزشتہ شب ملزمان نے اندھا دھند فائیرنگ کرکے موت کے گھاٹ اتار دیا ،ابتدائی اطلاعات کے مطابق فائیرنگ کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا گیا ہے ،مقتول کی نماز جنازہ آج(بدہ)کو آبائی علاقہ شمردین دیر میں ادا کی جائیگی دریں اثناء واقعہ کے خلاف واڑی بار ایسوسی ایشن کے وکلاء نے احتجاجآ عدالتوں سے بائیکاٹ کردیا ،اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے رضاء اللہ خان ایڈوکیٹ ،گل منیر ایڈوکیٹ ،اورنگزیب خان ایڈوکیٹ ،شفیع اللہ ایڈوکیٹ ،زبیر خان ایڈوکیٹ ،ہمیش گل ایڈوکیٹ و دیگر نے کہا کہا کہ لاہور میں دیر کے نوجوان طالب علم کا سفاکانہ قتل آفسوسناک واقعہ ہے اور خیبر پختونخواہ حکومت سے مطالبہ کرتے ہے کہ وہ حکومتی سطح پر پنجاب حکومت سے معاملہ اٹھاکر متاثرہ خاندان کو انصاف اور ملوث ملزمان کو کیفر کردار تک پہنچائیں ۔