عبدالولی خان یونیورسٹی ،تمام کلاسز میں پڑھائی شروع

عبدالولی خان یونیورسٹی ،تمام کلاسز میں پڑھائی شروع

مردان (بیورورپورٹ)عبدالولی خان یونیورسٹی مردان میں تمام کلاسز معمول کے مطابق چل رہے ہیں یونیورسٹی کے وضاحتی بیان میں کہا گیا ہے کہ تمام امور قانون کے مطابق چل رہے ہیں اور حالیہ تبادلے ہائیر ایجوکیشن اسلام آباد کے ضروریات کے تحت کروائے گئے جس کا وائس چانسلر پوری طرح مجاز ہوتا ہے اور اس ضمن میں تمام ڈین اور شعبۂ جات کے سربراہان کا اجلاس پروفیسر ڈاکٹر احسان علی کے زیر صدارت منعقد ہوا۔جس میں تمام درپیش مسائل کو پیش کیا گیا تھااور وائس چانسلر نے موقع پر اس کے حل کے احکامات جاری کئے تھے۔ اس میں اساتزہ کے تبادلوں کے حوالے سے بھی سربراہان کو اعتماد میں لیا گیا تھا۔جو کہ یونیورسٹی کے مفاد میں ہے اور یہ معمول کا حصہ ہے۔بعض اساتذہ کا احتجاج بلا جواز ہے۔

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...