تحریک انصاف کی حکومت مکمل ناکام ہوچکی ہے ،مولانا راحت

تحریک انصاف کی حکومت مکمل ناکام ہوچکی ہے ،مولانا راحت

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


شیرگڑھ (نامہ نگار ) سابق سینیٹر اور جمعیت علماء اسلام کے صوبائی ڈپٹی جنرل سیکرٹری مولانا راحت حسین نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت مکمل طور پر ناکام ہوچکی کئے گئے تھے ایفاء نہ ہوسکے عوام کی تبدیلی لانے کے خواب ادھورے رہ گئے صوبائی حکومت کے تمام اداروں میں سیاسی مداخلت کے دعوے بھی غلط ثابت ہوگئے ایم ایم اے دور میں عوام کو مکمل طور پر ریلیف دیاگیا تھا لوڈ شیڈنگ برائے نام تھی اور ہر طرف امن ومان بحال تھی انہوں نے الزام لگایا کہ مردان میں ڈپٹی کمشنر اور ڈی پی او مردان بھی سیاسی بھینٹ چڑھائے گئے ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز دارالعلوم اسلامیہ عربیہ شیرگڑھ میں جمعیت علماء اسلام ضلع مردان کے امیر اور سابق ایم این اے مولانا محمد قاسم سے ملاقات اور بعد میں ضلعی کارکنوں سے خطاب میں کیا اس موقع پر سابق ایم پی اے مولانا اسرار الحق حقانی ،امیر تحصیل تخت بھائی مولانا حافظ محمد سعید ،مولانا عاقل انصاری ، مفتی سلیم حلیمی، مولانا ضیاء اللہ جان ہاشمی،ضلعی سیکرٹری اطلاعات مولانا قیصرالدین اور دیگر بھی موجود تھے انہوں نے کہا کہ صوبہ میں ترقیاتی کام نہیں ہورہے ہیں اور 162ارب روپے کا ترقیاتی فنڈز لیپس ہوکر واپس ہوگئے صوبہ کا سارا نظام درہم برہم ہے ایگزیٹیو افسران بھی گومگوں حالات سے دوچار ہیں وزیراعلیٰ صرف نوشہرہ کا وزیراعلیٰ بن کر رہ گیاہے اور وہاں پر صوبے کا سارا فنڈ لگارہے ہیں ان کے اپنے وزراء خود کرپشن میں ملوث ہیں اور ان کے خلاف کوئی کاروائی نہیں ہورہی ہے اور وزارتوں پر براجمان ہیں سیاست کو اداروں میں ٹھونس کر اچھے کردار والے افسران کو ایک جگہ نہیں چھوڑتے جس کا واضح مثال ڈپٹی کمشنر مردان اور ڈ ی پی او مردان کے تبادلے ہیں انہوں نے دعویٰ کیا کہ جے یو آئی لکی مروت کانفرنس میں لاکھوں کی تعداد میں عوام کی جوق درجوق شرکت جے یو آئی اور مولانا فضل الرحمان پر بھر پور اعتماد کا اظہار ہے