محرم کے جلسے ‘ جلوسوں کو چار دیواری تک محدود کیا جائے ‘ علامہ احمد لدھیانوی
ملتان (سٹی رپورٹر)اہلسنت والجماعت کے سربراہ علامہ محمد احمدلدھیانوی نے (بقیہ نمبر7صفحہ12پر )
کہاکہ نیشنل ایکشن پلان کے تحت محرم الحرام میں تمام جلسے جلوسوں کو چاردیواری تک محدود کیا جائے،نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد پر حکومت کا غیر جانبدارانہ رویے محرم میں واضح ہوجائے گا،کھلے عام شاہراؤں پر خنجربردار جلوس مذہبی منافرت کا باعث بنتے ہیں،مجلسوں میں تقاریرکی سخت مانیٹرنگ کی جائے ،گستاخی کرنے والوں کو نشان عبرت بنایا جائے،پیمرا میڈیا پرجاری پروگرامز کے لیے قانون سازی کرے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے بیان میں کیا۔