شبقدر میں جماعت اسلامی اور دوسری سیاسی پارٹیوں کو دھچکا

شبقدر میں جماعت اسلامی اور دوسری سیاسی پارٹیوں کو دھچکا

شبقدر(نمائندہ خصوصی )شبقدر جماعت اسلامی سمیت دیگر پارٹیوں کو دھچکا،درجنوں افراد عوامی نیشنل پارٹی میں شامل،اس سلسلے میں ایک حصو صی تقریب زیرصدارت ممبر تحصیل کونسل شبقدر میاں معراج الدین ربحجرہ ملک لعل رحمان منعقد ہوا،اس موقع پر ملک لعل رحمان جس نے کسان کونسلر کا الیکشن بھی لڑا تھاسمیت ملک اصل خان،حاجی خیالی جان،حاجی عبدلاکبر،لعمان،یاسین خان،نصیر،صدیق اللہ سمیت درجنوں افراد جماعت اسلامی سمیت دیگر پارٹیوں سے مستعفی ہوکر عوامی نیشنل پارٹی میں شامل ہو گئے۔تقریب سے ممبر تحصیل کونسل شبقدراور صدرایم سی ٹو میاں معراج الدین ،ملک لعل رحمان اور دیگرنے کہا کہ اے این پی واحد جماعت ہے جو پختون قوم کی حقوق کی جنگ لڑرہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اے این پی نے اپنے پانچ سالہ دور حکومت میں اس صوبے کو انکا نام دیا۔ جبکہ انہوں نے اربوں روپوں کے تریاقیاتی کام بھی کرائے۔ اور صوبے کو ترقی کے راہ پر ڈال دیا۔ اے این پی دور کے کارناموں پر آج پی ٹی آئی اپنے بورڈ لگا رہے ہیں۔

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...