صوبہ بھر میں محرم الحرام پر سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کئے گئے ہیں‘ ندیم کامران

صوبہ بھر میں محرم الحرام پر سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کئے گئے ہیں‘ ندیم ...

ملتان (سٹاف رپورٹر) صوبائی وزیر زکوٰۃ و عشر ندیم کامران نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت نے ملتان سمیت صوبہ بھر میں محرم الحرام میں سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کیئے ہیں لیکن اس کے ساتھ ساتھ ضروری ہے کہ تمام مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے افراد بھی اپنی اپنی ذمہ داری کو پورا کریں اور حکومت و انتظامیہ کے ساتھ تعاون کریں تاکہ کوئی شرپسند اپنے مذموم مقاصد میں کامیاب نہ ہو سکے بلدیاتی انتخابات میں جہاں جہاں پارٹی رہنما اگر کسی کو ٹکٹ دینے بارے فیصلہ نہیں کرسکتے تو پھر اس حلقہ کو کھلا چھوڑنے کے سوا کوئی چارہ نہیں ہے تاہم امید کرتے ہیں کہ پار ٹی اراکین قومی و صوبائی اسمبلی ،ضلع و سٹی کارکنوں کی مشاورت سے اس اہم مسئلے کو حل کر لیں گے یو سی 11میں اگر کسی پارٹی ورکر کو ٹکٹ دینے کا فیصلہ نہیں ہوتا تو پھر اس کو کھلا چھوڑ دیں گے ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز لاہور سیکریٹریٹ میں مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما اعجاز لنگاہ سے کی گئی ملاقات میں کیا ندیم کامران نے مذید کہا کہ قربانیاں دینے والے کارکنوں کے ساتھ کسی قسم کی زیادتی نہیں ہونے دیں گے انہوں نے کہا کہ محرم امن کا مہینہ ہے اسی لیئے محراب و منبر سے ایسی کوئی بات نہ کی جائے جس کی وجہ سے کسی کی دل آزاری ہو ۔

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...