پشاور، چاروں ٹاؤنز میں سپورٹس کمپلیکس بنانے کا فیصلہ

پشاور، چاروں ٹاؤنز میں سپورٹس کمپلیکس بنانے کا فیصلہ

پشاور( کرائمز رپورٹر )ضلع ناظم پشاور محمد عاصم خان نے پشاور میں سپورٹس سرگرمیاں تیز کرنے کے احکامات جاری کئے پشاور میں چاروں ٹاؤنز میں سپورٹس کمپلیکس بنانے کا فیصلہ ٗ وزیر باغ کی حالت زار بہتر بنانے اور طہماس فٹبال گراؤنڈ میں فٹ بال کے اکیڈمی بنانے کا فیصلہ ٗ سرکاری کوچ کے ذریعے مفت فٹ بال سکھائی جائیگی تفصیلات کے مطابق ضع ناظم پشاور محمد عاصم خان سے منگل کے روز ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر منور خان نے اپنے سٹاف کے ہمراہ ملاقات کی ملاقات میں ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر زنے ضلع ناظم پشاور محمد عاصم خان کواپنے اپنے محکمے کی کارکردگی اور آئندہ حکمت عملی پر تفصیلی بریفنگ دی ۔ملاقات میں ضلع ناظم نے پشاور میں صحت مند معاشرے کی تشکیل اور نوجوانوں کو کھیلوں کی جانب راغب کرنے کیلئے سپورٹس سرگرمیاں تیز کرنے کے احکامات جاری کیں اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ضلع پشاور میں کھیلوں کی سرگرمیو ں کو فروغ دینے کے لئے چاروں ٹاؤنز میں جس میں ٹاؤن ون سپرسائینس کالج کے قریب ٗ ٹاؤن ٹو ناگمان ٗ ٹاؤن تھری پشتخرہ ٗ ٹاؤن فور میں میرہ کچھوڑی کے مقام پر چالیس ٗ چالیس کنال پر سپورٹس کمپلیکس بنائے جائینگے جو کو کہ ایک سال کے عرصے میں مکمل کیے جائینگے اجلاس میں تاریخی وزیرباغ کی حالت زار پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ضلع ناظم نے صوبائی حکومت سے رابطہ کرنے اور وزیر باغ کی حالت زار بہتر بنانے کے احکامات جاری کئے اس کے علاوہ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ضلع میں فٹ بال کے کھیل کو فروغ دینے کیلئے فٹ بال سٹیڈیم میں فٹ بال اکیڈمی بنائی جائیگی جس میں نوجوانوں کو سرکاری کوچ کے ذریعے مفت فٹ بال سکھائی جائیگی اجلاس کے آخر میں ضلع پشاور محمد عاصم خٰان نے سپورٹس کمپلیکس بنانے کے لئے اراضی کی جلد خریداری پی سی ون کی جلد تیاری کے احکامات جاری کرتے ہوئے ہفتہ وار رپورٹ طلب کرلی ضلع ناظم پشاور محمد عاصم خان نے تحریک انصاف کے منشور کے مطابق کھیلوں کی سرگرمیوں کو فروغ دینے کیلئے بھی یونین کونسل کی سطح پر سرگرمیاں شروع کی جائے گی اور ڈسٹرکٹ و ٹاؤن ممبرز کو زیادہ س زیادہ اختیارات دئیے جائینگے

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...