پی ٹی آئی کی سیاست کو عوام نے مسترد کردیا ،جے یو آئی صوابی

پی ٹی آئی کی سیاست کو عوام نے مسترد کردیا ،جے یو آئی صوابی

صوابی( بیورورپورٹ)جے یو آئی کے صوبائی نائب و ضلع صوابی کے امیر مولانا عطاء الحق درویش ،سینئر نائب امیر اشفاق اللہ خان ، صوبائی رہنما و سابق وزیر خوراک الحاج غفور خان جدون اور ضلعی سیکرٹری اطلاعات مولانا محمد ہارون حنفی نے کہا ہے کہ پشاور کی طرح لاہور کے غیور نے بھی این اے 122کے ضمنی الیکشن میں پی ٹی آئی کو بد ترین شکست دے کر دھرنوں ،الزامات لگانے اور گلی کوچوں کی سیاست یکسر مسترد کر دیا ۔ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ اب تحریک انصاف کی صوبائی حکومت صوبہ خیبر پختونخوا کی تعمیر وترقی اور قیام امن پر توجہ دیں۔انہوں نے کہا کہ تیس مئی کو ہونے والے بلدیاتی انتخابات میں پی ٹی آئی کی حکومت نے تاریخ ساز دھاندلی کی ہے لیکن پی ٹی آئی والوں کو اپنی وہ دھاندلی نظر نہیں آرہی ہیں۔ پنجاب کے ضمنی الیکشن میں ناکامی کے بعد اب پارلیمنٹ کو گالیاں دینی والی پی ٹی آئی کی قیادت کونسا ایشو اُٹھائے گی۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان اور اس کی ٹیم جھوٹ پر مبنی سیاست کر رہی ہیں۔ضمنی الیکشن میں ناکامی کے بعد اب یہ کہہ کر الزام لگا رہے ہیں کہ الیکشن کے دوران آخری لمحے میں ہمارے ووٹ حلقے سے منتقل ہو ئے ہیں لیکن یہ بھی جھوٹ ثابت ہو جائیگا ۔انہوں نے کہا کہ صوبہ پختونخوا کے عوام آئندہ انتخابات میں پی ٹی آئی کو بد ترین شکست سے دوچار کرینگے#

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...