پنجاب حکومت کا بس اڈوں کے سکیورٹی انتظامات سخت کرنیکا حکم ‘ میوزک چلانے پر پابندی عائد

پنجاب حکومت کا بس اڈوں کے سکیورٹی انتظامات سخت کرنیکا حکم ‘ میوزک چلانے پر ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


رحیم یارخان(نمائندہ خصوصی)حکومت پنجاب کاسرکاری ونجی بس اڈوں (بقیہ نمبر13صفحہ12پر )
کی سیکورٹی انتظامات سخت کرنے کاحکم۔تفصیل کے مطابق حکومت پنجاب نے محرم الحرام کی آمدکے سلسلہ میں رحیم یارخان سمیت صوبہ بھرکے سرکاری ونجی بس ویگن اڈوں کی سیکورٹی کے انتظامات بہترکرنے کی ہدایات جاری کردی ہیں ‘ بس اورویگن اڈوں میں میوزک پرمکمل پابندی ہوگی ۔اس سلسلہ میں ہدایات پرسختی سے عملدرآمدکے لیے سیکرٹری آرٹی ایزکواحکامات جاری کردئیے گئے ہیں جن میں کہاگیاہے کہ سیکورٹی انتظامات بہترنہ کرنے اورسرکاری کرائے نامہ سے زائدکرایہ وصول کرنے والے اڈوں کوسیل کردیاجائے حکومتی احکامات پرضلعی سیکرٹری آرٹی اے نے بس اڈوں مالکان کوآگاہ کردیاہے۔