دیہی خواتین کا15اکتوبر کو عالمی دن

دیہی خواتین کا15اکتوبر کو عالمی دن

رحیم یارخان(نمائندہ خصوصی) رحیم یارخان سمیت ملک بھر میں دیہی خواتین کا (بقیہ نمبر12صفحہ12پر )

عالمی دن 15اکتوبر جمعرات کو منایا جائے گا اس دن کے منانے کا مقصد دیہی خواتین کی خدمات کا عتراف کرنا ہے ۔اس سلسلے میں خواتین حقوق کیلئے سرگرم تنظیموں کی جانب سے سیمینارز،سمپوزیم اور مختلف تقریبات کا اہتمام کیا جائے گاجس سے خطاب کے دوران مقررین ملکی تعمیر و ترقی میں دیہی خواتین کے کردار کی اہمیت پر تفصیل سے روشنی ڈالیں گے۔دیہی خواتین کا عالمی دن پہلی مرتبہ15اکتوبر 2008ء کو منایا گیا اس دن کی منظوری اقوام متحدہ کی ایک قراداد کی منظوری سے 2007ء میں دی ۔ایک رپورٹ کے مطابق دنیا بھر میں ڈیڑھ ارب سے زائد دیہی خواتین شعبہ زراعت سے وابستہ ہیں اور پچاس فیصد خوراک کی پیداوار کا انحصار انہی دیہی کواتین پر ہے ترقی پذیر ممالک میں25فیصد دیہی خواتین کی تعلیم تک رسائی ممکن نہیں ہے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...